چست تیلہ ہلکے سبز اور زردی مائل سبزرنگ کا شفاف پروں والا کیڑا ہے۔ یہ پتوں کی شہ رگ کے اندر انڈے دیتا ہے۔ جس سے ایک ہفتے کے اندر بچے نکل آتے ہیں۔ جو دس دنوں مٰیں بالغ بن جاتے ہیں۔ چست تیلہ کے بچے اور بالغ دونوں پتوں کی رگوں سے رس چوستے ہیں اوراس میں زہر داخل کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پودوں میں خوراک بنانے کا عمل رک جاتا ہے اور پتے اوپر کی جانب مڑجاتے ہیں۔ چست تیلے کے شدید حملے کی صورت میں فصل پیلی ہوجاتی ہے۔
تدارک
- کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔
- کھیت کے قریب بھنڈی کاشت نہ کریں ۔
- کھیت سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر تلف کریں۔
- تجویزکردہ زہرتھائیومیتھوکزم پچیس ڈبلیو جی بحساب چوبیس گرام فی ایکڑ ہدایت کے مطابق سپرے کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab
