چور کیڑے کا سر چمکیلا اور گردن پر سیاہ دھبہ ہوتاہے۔ بالغ سنڈی گہرے بھورے رنگ کی اور لمبی ہوتی ہے۔ چور کیڑے کی سنڈی انڈے سے نکلتے وقت ڈیڑھ ملی میڑ لمبی ہوتی ہے۔ رات کے وقت سنڈیاں پودے کے پتوں کو کھاتی اورر تنوں کو کاٹتی ہیں۔ جس کی وجہ سے پودے اسی جگہ پر گرے ہوئے ملتے ہیں۔
تدارک
- کھیت میں جڑی بوٹیاں تلف کردیں۔
- کھیت کو گوڈی کر کے پانی لگائیں۔
- پروانوں کو تلف کرنے کے لئے روشنی کے پھندے بحساب دو پھندے فی ایکڑ لگائیں۔
- حملے کی صورت میں تجویز کردہ زہرسائپرمیتھرین دس ای سی بحساب دو سو پچاس ملی لیٹر یا کاربارآئل پچاسی فیصد بحساب ایک کلوگرام فی ایکڑ شام کے وقت سپرے کریں یا کاربیرل ڈسٹ دس فیصد بحساب پانچ کلوگرام فی ایکڑ شام کے وقت دھوڑا کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab
