زرعی ادویات کے استعمال سے پہلے درخت کا قطر یا اسکے تنے کی موٹائی معلوم کریں۔ درخت کے قطر کو ایک خاص اونچائی تک معلوم کرنے کو ڈایا میٹر بریسٹ ہائیٹ ((DBH کہا جاتاہے۔ DBH معلوم کرنے کے لئے زمین سے 4.5 فٹ اوپر ، درخت کے تنے کے ارد گرد پیمائش کے لئے ٹیپ لپیٹیں اورجو بھی پیمائیش آئے اسکو3.14 سے تقسیم کریں۔اس طرح درخت کا قطر (ڈایامیٹر بریسٹ ہائیٹDBH) معلوم ہو جائے گا۔ درخت کی بنیاد کے ارد گرد ایک خندق کھودیں جو دوسے تین انچ گہری اور چار انچ چوڑی ہو۔ جو پروڈکٹ آپ استعمال کر رہے ہیں اس کی ہدایات کوپڑہیں اور DBH کے مطابق جتنی مقدار ضرورت ہے وہ استعمال کریں۔ مختلف قطرDBH کے درختوں کے لئے ادویات کی الگ مقدار ڈالی جاتی ہے جو کہ پروڈکٹ کے اوپرلیبل میں لکھی گئی ہوتی ہے۔
ادویات کے استعمال کے لئے ادویات اورکھاد کو خندق کے اندر درخت کے گرد یکساں طور پر ڈال دیں اور جب مٹی میں ادوایت جذب ہوجائیں تو کھدائی کی گئی مٹی کو خندق میں واپس ڈال دیں۔
ڈرینچنگ کے بہت سے فوائد ہیں جن میں کچھ درج ذیل ہیں:
- اس طریقے سے پودے کیڑے مار ادویات یا کھاد مٹی سے جلدی لے لیتے ہیں۔
- کسی سامان یا اوزار کی ضرورت نہیں سوائے ایک بالٹی کے جس میں مکس کیا جائے اور ڈالا جائے۔
- پودے اور زمین دونوں صحت مند رہیں گے۔
- جس پودے پر جوبیماری ہو یا جس کیڑے کا حملہ ہواسی کا علاج کیا جاتا ہے۔
- جس پودے کو کھاد کی ضرورت ہو بس وہیں ڈالی جاتی ہے
- تمام پودوں کو مؤثر طریقے سے کھاد اورموسمی کیڑوں کے لئے ادوایات حاصل ہوتی ہیں۔
