گندم کی فصل پر دیمک کا حملہ  بارانی علاقوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ دیمک کے کیڑے کا سائزعام چیونٹی سے بڑا اور رنگ ہلکا زرد ہوتا ہے۔ یہ ایک خاندان کی صورت میں رہتے ہیں جس میں بادشاہ، ملکہ، سپاہی اور کارکن شامل ہوتے ہیں لیکن فصل کا نقصان صرف کارکن کرتے ہیں۔ دیمک کا حملہ پودوں کی جڑوں پر ہوتا ہے ۔ جن پودوں پر حملہ ہوتا ہے وہ پودے سوکھ جاتے ہیں اور کھینچنے پرآسانی سے اکھاڑے جا سکتے ہیں۔ دیمک کا حملہ زیادہ تر خشک موسم میں ہوتا ہے۔

تدارک

گندم پر دیمک کے حملے پرقابو پانے کے لیئے  کھیت میں کچی گوبرکی کھاد کا استعمال بالکل نہ کریں بلکہ اگر ڈالنی ہو تو گلی سڑی کھاد ڈالیں۔ بارش یا فصل کو پانی دینے سے دیمک کے حملے میں کمی آجاتی ہے۔  کھیت میں بروقت آبپاشی کریں تاکہ دیمک کے حملے کا خطرہ کم ہو جائے۔ جڑی بوٹیاں اور فصل کے بچے کھچے حصے تلف کردیں۔  جن کھیتوں میں دیمک کا حملہ زیادہ ہو، وہاں پر رونی کرتے وقت کلورپائریفاس چالیس ای سی ایک لٹر فی ایکڑ یا  فیپرونل اسی ڈبلیو جی تیس گرام فی ایکڑ ہدایات کے مطابق  ڈالیں ۔