دھان بیج کا اُگاؤ معلوم کرنا
دھا نکی کاشت کیلئے اسی فیصد یا اس سے زیادہ ا گاؤ والے بیج استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر اگاؤ کم ہو تو اسی مناسبت سے بیج کی مقدار میں اضافہ کر لنا چاہیئے۔ بیج کا اُگاؤ معلوم کرنے کیلئے ہر لاٹ میں سے چار سو دانے منتخب کریں۔ ان کو چھتیس سے چالیس گھنٹوں کیلئے پانی میں بھگو دیں۔ پھر انھیں گیلے کپڑے میں لپیٹ کر سایہ دار جگہ پپر رکھ دیں اور کپڑے کو گیلا رکھیں۔ جب بیج انگوری مار لے تعداد گن کر فیصد اُگاؤ معلوم کریں۔
Reference
http://www.agripunjab.gov.pk
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"