سیاہ بھونڈی پنیری منتقل کرنے کے ڈیڑھ سےدوماہ کےاندر اندر فصل پر حملہ کرتی ہے۔کیڑے کے بالغ پتوں کے اوپر سے اور بچّے پتوں کو اندر سے کھرچ کر سبز مادہ کھاتے ہیں۔جس سے پتوں پر سفید دھاریاں بن جاتی ہیں اور پتا خشک ہوجاتا ہے۔اس طرح سبز مادہ بہت کم ہوجانے کی وجہ سے پودا خوراک نہیں بنا سکتا اور فصل کی بڑھوتری متاثر ہوتی ہے۔ سیاہ بھونڈی کے شدید حملے کی صورت میں دھان کے کھیت جلے ہوئے یا جھلسے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
دھان سیاہ بھونڈی تدارک
سیاہ بھونڈی کے تدارک کیلئے دھان کے جن پودوں کے پتوں میں بچے موجود ہوں ان کو کاٹ کر تلف کردیں۔ با لغ بھونڈی کو ہاتھ یا دستی جال سے پکڑ کر تلف کریں۔ جڑی بوٹیاں خصوصاً دَب اور ڈیلا تلف کریں۔ دھان میں سیاہ بھونڈی کے تدارک کیلئے سائپرمیتھرین دس ای سی یا کلورپائریفاس کو ہدایات کے مطابق سپرے کریں۔
Reference
http://www.agripunjab.gov.pk/
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"











