بالغ مائیٹ کی آٹھ ٹانگیں ہوتی ہیں اور اس کی رنگت  ہلکی سبزی مائل سرخ ہوتی ہے- مائیٹ کی مادہ پتوں کی نچلی طرف انڈے دیتی ہے- مائیٹ کے  بچے اور بالغ انڈوں سے نکل کر پتوں کا رس چوستے ہیں- مائیٹ انڈوں اور اپنے اوپر باریک دھاگوں کا جال بنا لیتی ہے-  گرم اور خشک  موسم میں دانے بننے کے وقت اس کا حملہ شدید ہوتا ہے جس میں پتے جھلس جاتے ہیں- پتوں کے اوپر نشان اور دھاریاں بن  جاتی ہیں – پتوں کا رنگ  بھورا یا پیلا ہو جاتا ہے اور پتے خشک ہو جاتے ہیں جس سے  پیداوار کا  چالیس فیصد تک نقصان ہو سکتا ہے-

تدارک

  • اپنے کھیت کو، کھالوں وٹوں سمیت سارا سال  جڑی  بوٹیوں سے صاف رکھیں
  • اپنے کھیت میں موجود کسی بھی فصل کے مڈھوں کو تلف کردیں اور خالی زمین میں روٹاویٹر چلادیں
  • کھیت کو خشک نہ ہونے دیں اور وتر میں رکھیں
  • فصل پر حملے کی صورت میں تجویز کردہ  زہر ہدایت کے مطابق استعمال کریں ۔

ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab