دیمک کا کیڑا چیونٹی سے مشابہ، ہلکے زرد یا بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ بارانی اورریتلے علا قوں میں دیمک کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ کیڑا پودوں کے زیرزمین تنوں اورجڑوں پر زیادہ حملہ آور ہوتا ہے۔ حملہ شدہ پودے سوکھ جاتے ہیں اور آسانی سے اکھاڑے جاسکتے ہیں۔
تدارک
- گوبر کی کچی کھاداستعمال نہ کریں۔
- راؤنی کے وقت یا حملہ شروع ہونے کے ساتھ کھیت میں تجویز کردہ کیڑے مار زہر کلورپائریفاس چالیس ای سی ڈیڑھ سے دو لٹر فی ایکڑ یا فیپرونل پانچ ایس سی ایک لٹر فی ایکٹر آبپاشی کے ساتھ استعمال کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab