سنڈی پتوں اور بھٹوں کے پکے دانوں کو بھی کھا جاتی ہے۔
فصل کی برداشت کے بعد مڈھوں کو کھیت سے نکال کرجلادیں۔
مکئی کے گڑویں کا پروانہ زرد ی مائل بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کے اگلے پروں کا رنگ خاکی اور سیاہ دھبوں کی دوہری لائن باہر کے کناروں پر ہوتی ہے۔ نر کے پچھلے پروں کا رنگ دھوئیں سے ملتا جلتا ہے۔ مادہ کے پیٹ کے پچھلے حصہ پر بالوں کا گچھا ہوتا ہے جبکہ نرکے پیٹ کا پچھلا حصہ بالوں کے گچھے کے بغیر ہوتا ہے۔ سنڈیاں سوائے جڑ کے، پودے کے تمام حصوں پر حملہ کرتی ہیں اور اُگتی ہوئی فصل کی درمیانی کونپل میں داخل ہوکر سوراخ کرتی ہیں۔ جس کی وجہ سے کونپل سوکھ جاتی ہے۔ سنڈی پتوں اور بھٹوں کے پکے دانوں کو بھی کھاجاتی ہے۔ موسمی مکئی میں گڑووں کا حملہ بہاریہ مکئی سے زیادہ ہوتا ہے۔
تدارک
- فصل کی برداشت کے بعد مڈھوں کو کھیت سے نکال کرجلادیں۔
- بیج کو زہر لگا کر کاشت کریں
- دانے دار زہریں پودے کی کونپل میں ڈالیں۔
- بیس ٹرائیکوگراما کارڈ فی ایکڑ فصل کے شروع ہی سے لگائیں اور ہر دس سے پندرہ دن کے بعد فصل کے زردانے Pollen بننے تک کارڈضرور تبدیل کرتے رہیں۔
- پروانوں کی تلفی کے لئے روشنی کے پھندے بھی لگائیں۔
- دانے دار زہر کلورینٹرانیلی پرول + تھائیومیتھوکزم اعشاریہ چھ فیصد چار کلوگرام فی ایکڑ یا فیپرونل اعشاریہ تین فیصد آٹھ کلوگرام فی ایکٹر پودے کی کونپل میں ڈالیں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab