مکئی کے تنے کی سڑن ایک عام پائی جانے والی خطرناک بیماری ہے۔ اس بیماری میں پودے عام طور پر نیچے سے دوسری پور سے گلنا سڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔ شدید بیماری میں پتے پیلے ہوکر سوکھ جاتے ہیں۔ بیماری سے متاثرہ حصے سے ایک مخصوص قسم کی بو آتی ہے۔ پودے متاثرہ پور سے گل سڑ کر زمین پر گر جاتے ہیں۔ اگر پودا زمین پر نہ بھی گرے تو چھلیاں نیچے کی جانب جھک جاتی ہیں۔ دانے چھوٹے اور پچکے ہوئے رہ جاتے ہیں اور پیداوار میں خاطر خواہ کمی واقع ہو جاتی ہے۔
تدارک
- تنے کی سڑن کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کریں۔
- کھیت کی زرخیزی کو متوازن رکھیں اور خاص طور پر زمین میں پوٹاشیم کی کمی نہ ہونے دیں ۔
- نائٹروجن والی کھادیں ضرو رت سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
- بیماری سے متاثرہ کھیت میں اگلے چند سالوں کے لئے مکئی کی کاشت نہ کریں
- کھیت میں فصلوں کا ادل بدل اپنائیں ۔
- بیج کوتجویز کردہ پھپھوند کُش زہر ٹیبوکونازول+ امیڈاکلوپرڈ بیس ملی لیٹر فی کلوگرام بیج یا ایزاوکسی سٹرابن + فلوڈی اوکسینل + میٹالکسل سو ایف ایس تین ملی لٹر فی کلوگرام بیج یا تھائیوفینیٹ میتھائل تیس ڈبلیو پی بحساب چار گرام فی کلوگرام بیج ہدایات کے مطابق لگا کر کاشت کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab