مکئی کی کانگیاری کی بیماری اسٹی لاگو میڈس (Ustilago maydis) نامی پھپھوندی کے حملے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کانگیاری کے حملے میں پھپھوندی متاثرہ پودوں پر سفید یا سیاہی مائل ابھار بنا دیتی ہے۔ یہ ابھار پتوں اور کونپلوں پر بھی نمودار ہو تے ہیں۔ ابھاروں کے پکنے پر ان کے اوپر کی جھلی پھٹ جاتی ہے اور اندر سے پھپھوندی کے بیجوں پر مشتمل سیاہ رنگ کا پاؤڈر نمودار ہو جاتا ہے۔ جب یہ ابھار بھٹے پر بنتے ہیں تو بھٹے میں دانے نہیں بنتے اور پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
تدارک
- بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی مکئی کی اقسام کاشت کریں۔
- متاثرہ کھیتوں میں اگلے چند سالوں کے لئے مکئی کی فصل کاشت نہ کریں ۔
- متاثرہ کھیتوں سے فصل کے بچے کھچے حصوں کو اکٹھا کرکے جلا دیں ۔
- بیج کوتجویز کردہ پھپھوندکش زہرہدایت کے مطابق لگا کر کاشت کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab