کونپل کی مکھی فصل کوشدید نقصان پہنچاتی ہیں۔ سُنڈیاں پہلے سفید اور بعد میں ہلکے پیلے رنگ کی ہو جاتی ہیں۔ ان کی زندگی کا دورانیہ تقریباً بارہ دن ہوتا ہے۔ بالغ کونپل کی مکھی گھریلو مکھی سے ملتی جلتی مگر جسامت میں چھوٹی ہوتی ہے۔ کونپل کی مکھی فصل کے اگاؤ کے وقت حملہ کرتی ہے۔ سُنڈیاں کونپل میں داخل ہوکر نرم حصے کو کھاتی ہیں۔ جس سے کونپل سوکھ جاتی ہے۔ پودے کے پتے آپس میں جُڑ جاتے ہیں اورچھوٹے رہ جاتے ہیں - بہاریہ مکئی میں کونپل کی مکھی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے۔
تدارک
- کونپل کی مکھی اور بیماریوں کے حملے سے بچاؤ کے لئے ٹیبوکونازول+ امیڈاکلوپرڈ سینتیس اعشاریہ پچیس ایف ایس بحساب دس مل لیٹر فی کلوگرام بیج یا ایزاوکسی سٹرابن + کلوتھیانڈن باسٹھ اعشاریہ پانچ بحساب نو گرام فی کلوگرام بیج یا ایزاوکسی سٹرابن پلس کلوتھانیڈنپ پلس فلوڈآکسنل بہتر نو گرام فی کلوگرام بیج لگا کر کاشت کریں۔ اس سے فصل ابتدائی چالیس دن تک کونپل کی مکھی کے حملے سے محفوظ رہے گی۔ مکھی کے حملہ کی صورت میں اُگاؤ مکمل ہونے پر یا آٹھ سے دس دن کے وقفے سے امیڈاکلوپرڈ بیس ایس ایل دو سو ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab