بالغ مائیٹ کی آٹھ ٹانگیں ہوتی ہیں اور اس کی رنگت ہلکی سبزی مائل سرخ ہوتی ہے- مائیٹ کی مادہ پتوں کی نچلی طرف انڈے دیتی ہے- مائیٹ کے بچے اور بالغ انڈوں سے نکل کر پتوں کا رس چوستے ہیں- مائیٹ انڈوں اور اپنے اوپر باریک دھاگوں کا جال بنا لیتی ہے- گرم اور خشک موسم میں دانے بننے کے وقت اس کا حملہ شدید ہوتا ہے جس میں پتے جھلس جاتے ہیں- پتوں کے اوپر نشان اور دھاریاں بن جاتی ہیں – پتوں کا رنگ بھورا یا پیلا ہو جاتا ہے اور پتے خشک ہو جاتے ہیں جس سے پیداوار کا چالیس فیصد تک نقصان ہو سکتا ہے-
تدارک
- اپنے کھیت کو، کھالوں وٹوں سمیت سارا سال جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں
- اپنے کھیت میں موجود کسی بھی فصل کے مڈھوں کو تلف کردیں اور خالی زمین میں روٹاویٹر چلادیں
- کھیت کو خشک نہ ہونے دیں اور وتر میں رکھیں
- فصل پر حملے کی صورت میں تجویز کردہ زہر ہدایت کے مطابق استعمال کریں ۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab