مکئی کے پتوں کے جھلساؤ کی بیماری جن پھپھوندیوں کی وجہ سے ہوتی ہے ان میں Helminthosporium turcicum ،Helminthosporium maydis،Drechslera halodes قابل ذکر ہیں۔ یہ بیماری نہ صرف فصل کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ فصل کی مویشیوں کے لئے بطور چارہ کے معیار کو بھی کم کرتی ہے۔ اس بیماری میں پتوں پر چھوٹے بڑے بھورے اور سفیدی مائل دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ جو چھ انچ تک پتے پر لمبائی کے رخ پر پھیل سکتے ہیں۔
تدارک
- مکئی کی وہ اقسام کاشت کریں جو بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہو ں۔
- پچھلے سال کی متاثرہ فصل کے باقیات کو تلف کر دیں ۔
- بیماری کی صورت میں تجویز کردہ پھپھوندکش زہرہدایت کے مطابق سپرے کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab