چست تیلہ کا رنگ سبزی مائل ہوتا ہے اور بہت تیزی سے حرکت کرتا ہے- یہ سارا سال متحرک رہتا ہے۔ اس کے بالغ اوربچے دونوں ہی رس چوس کرپودے کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے پتوں پر سفید نشان بن جاتے ہیں۔اس کیڑے کا حملہ بہاریہ مکئی پر زیادہ ہوتا ہے۔شدید حملے کی صورت میں پتے خشک ہو جاتے ہیں۔
تدارک
- کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔
- کھیت کے قریب بھنڈی کاشت نہ کریں ۔
- کھیت سے متاثرہ پودے اکھاڑ کر تلف کریں۔
- تجویزکردہ زہرتھائیومیتھوکزم پچیس ڈبلیو جی بحساب چوبیس گرام فی ایکڑ یا کاربوسلفا ن بیس ای سی آدھا لٹر فی ایکڑ یا امیڈاکلوپرٰڈ دو سو ایس ایل دو سو ملی لٹر فی ایکڑ ہدایت کے مطابق سپرے کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab