• English
  • لاگ ان کریں
  •   تلاش کریں
پاکستان
  • لاگ ان کریں
  • English
  • تلاش کریں
  • استعمال کرنے کا طریقہ
  • Agriculture information for crops technology, animals,land managementمعلومات
  • Find contact numbers of agriculture services and shops near youڈائریکٹری
  • Classified-ads for new and old Agriculture products اشتہارات
  • Agri-companies کمپنیاں
  • Agriculture information for crops technology, animals,land managementمعلومات
  • Find contact numbers of agriculture services and shops near youڈائریکٹری
  • Classified-ads for new and old Agriculture products اشتہارات
  • Agriculture companies in Pakistan کمپنیاں

اپنا شہر منتخب کریں


پاکستان بھر سے

آک ایگری مارکیٹ۔ آک ایگری مارکیٹ۔
  1. معلومات
  2. اجناس
  3. مکئی کی برداشت اور ذخیرہ کرنا

مکئی کی برداشت اور ذخیرہ کرنا

 

 

مکئی کی برداشت

بہاریہ مکئی عموما" جون میں جبکہ موسمی مکئی  نومبر میں پک کر تیار ہوجاتی ہے-   جب چھلیوں کے اندرونی پردے خشک ہو جائیں اور اگر   مکئی کے پردے اتار کر  دانوں میں ناخن نہ چبھویا جا سکے   سمجھ لیں کہ فصل تیار ہو گئی ہے۔

مکئی  کوکچی نہ توڑیں کیونکہ اس سے دانے سوکھنے پر پچک جاتے ہیں اور  وزن میں کمی واقع ہو جاتی ہے- فصل پکنے کے بعد اس کی برداشت میں  بالکل تاخیرنہ کریں،  کیونکہ پودے زیادہ دیر کھڑے رکھنے سے گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور اگر بارش ہو جائے تو دانوں میں پھپھوندی لگ جاتی ہے۔

 برداشت کرنے کے لئے چھلیاں پردوں سے نکال کر ان کو پہلے سے بنائے گئے  تھڑوں پر پھیلا  دیں۔جب چھلیوں سے دانے خود بخود اترنے شروع ہو جائیں تو سمجھ لیں کہ چھلیاں خشک ہو گئی ہیں۔اس وقت دانوں میں تقریبا"  پندرہ  فیصد نمی ہوتی ہے اور  چھلیوں سے شیلر کے ذریعے دانے الگ کر سکتے ہیں ۔اگر دانے  سٹور کرنے ہوں تو مزید دو تین دن دانوں کو خشک کر کے جب نمی دس فیصد سے کم ہو جائے تو انہیں صاف کر کے سٹور کرلیں۔

مکئی کوذخیرہ کرنا 

مکئی کے دانے شیلر کے ذریعہ چھلیوں سے الگ کرنے کے بعداگر ذخیرہ کرنے ہوں تو پھر سٹور کو اچھی طرح صاف کر کے اس میں تجویز کردہ زہر سپرے کر کے دروازے اور کھڑکیاں بند کر دیں اور کم از کم چار گھنٹے تک  بند رکھیں تاکہ سٹور میں موجود کیڑے مکوڑے ختم ہو جائیں ورنہ یہ کیڑے دانوں کو نقصان پہنچائیں گے۔ اس کے بعد مکئی کو دانوں کی شکل میں سٹور میں رکھ لیں ۔

اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اگر سٹور میں پہلے سے دانے وغیرہ موجود ہوں تو  نئے دانوں کو  ان کے ساتھ نہ رکھیں بلکہ الگ رکھیں تاکہ اگر ان کو کوئی کیڑا  وغیرہ  لگا  ہوا  ہے تو  وہ  نئے دانوں کو نقصان نہ پہنچائے۔سٹور میں رکھی مکئی کو اس کے استعمال کے لحاظ  سے لیبل لگائیں تاکہ کسی قسم کی غلطی کا  اندیشہ نہ ہو۔

بارش کے موسم میں ایلومینیم فاسفائیڈ کی 25 سے ا 30گولیاں فی ہزار مکعب فٹ حجم استعمال کریں اور سٹور کو کم از کم ایک ہفتے تک  بند رکھیں اور پھر کھولیں

 گوداموں کے کیڑوں کا  انسداد

گوداموں کے کیڑوں کے انسداد کے لئے فاسلین ایک موثر گیس ہے جو کہ ایلینیم فاسفائیڈ کی گولیوں سے حاصل کی جاسکتی۔ یہ اجناس ذخیرہ کرنے سے پہلے یا بعد میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔
 گوداموں کی کھڑکیاں اور روشن دان و غیر واچھی طرح بند کر کے ایلومینیم فاسٹائیڈ کی 25 تا 30 گولیاں فی ہزار مکعب فٹ تجم رکھ دی جائیں اور درواز و اچھی طرح بند کر دیا جائے ۔ گودام کو ایسی حالت میں کم از کم 7 دن تک بند رکھا جائے تا کہ اس عمل کے دوران پیدا ہونے والی  گیس سے ہر قسم  کے کیڑے تلف ہو جائیں ۔ زہر کی دھونی کاعمل مکمل ہونے کے بعد گودام کھول کر ہوالگوائی جائے ۔

 

 


فیس بک کمنٹس



پاک ایگری مارکیٹ زراعت سے منسلک افراد کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں زرعی معلومات فصلوں اور علاقوں کے حساب سے جبکہ زرعی مصنوعات کی خرید و فروخت اور زرعی مداخلات کی خرید کیلئے دکانوں کے رابطہ نمبر تحصیل کی سطح پر مرتب کئے گئے ہیں۔

ہمارے بارے میں

ہماری کہانی

انعامات اور اعزاز

میڈیا اور پارٹنرشپ

کمپنی پروفائیل

پاک ایگری کے بارے میں

پاک ایگری کیا ہے؟

 زرعی ڈائریکٹری کیا ہے؟

زرعی اشتہارات کیا ہیں؟

 

رابطہ کریں

کال

واٹس ایپ

ائی میل

 

Pak agri market
contact@pakagrimarket.com
اشتہار لگائیں