دانوں کا معیار اور ان کی غذائیت کو کم ہو جاتی ہے۔
مکئی کے بھُٹوں کی سڑن کی بیماری بہت سی پھپھوندیوں کے باعث ہوتی ہے، جن میں Diplodia Maydis ،Fusarium Graminearum ،Nigrospora oryzae ،Penicillium قابل ذکر ہیں- مکئی کے بھُٹوں کی سڑن کی بیماری فصل کی پیداوار‘ دانوں کا معیار اور ان کی غذائیت کو کم کردیتی ہیں۔ اس بیماری سے ہونے والے نقصان کا انحصار بارشوں کی مقدار اور وقت پر ہوتا ہے - اگر بھٹوں کے پکنے کے دنوں میں بارشیں زیادہ ہوں تو سڑن کی شرح میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھٹوں کے اندر سوراخ کرنے والے کیڑے‘سنڈیاں اور کمزور تنے والی اقسام کے بارش اور ہواؤں سے گر پڑنے سے بھی بھٹوں کی سڑن میں اضافہ ہوتا ہے- مکئی کے وہ بھٹے جو پردوں میں ڈھکے رہتے ہیں وہ بیماری سے نسبتاً کم متاثر ہوتے ہیں۔
تدارک
- کمزور تنے اور بارشوں و ہواؤں سے گرنے والی اقسام کاشت نہ کریں ۔
- مکئی کے بھٹوں کی سڑن کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کریں ۔
- کھیت کی زرخیزی کو مناسب مقدار میں کھاد ڈال کر متوازن رکھیں ۔
- بھٹوں کے اندر سوراخ کرکے گھسنے والے کیڑوں کو تجویز کردہ کیڑے مار ادویات کا سپرے کرکے کنٹرول کریں ۔
- فصل کی برداشت کے بعد کھیت میں پڑے ہوئے پودوں کے بچے کھچے حصوں کو اکٹھا کرکے جلا دیں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab
