امریکن سنڈی ابتدا میں گہرے بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔ لیکن بعد میں اسکا رنگ بدلتا رہتا ہے۔ مادہ پروانے سلک اور بور پر انڈے دیتے ہیں۔ چھوٹی سنڈیاں شروع میں سلک اور نر پھولوں سے زردانے کھاتیں ہیں۔ بالغ سنڈیاں چھلی کے اندر داخل ہوکر دانوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ امریکن سنڈی کا حملہ ٹیسل اور سلک نکلنے پر ہوتا ہے۔
تدارک
- پروانوں کو تلف کرنے کے لئے روشنی کے پھندے لگائیں۔
- فصل پر حملے کی صورت میں تجویز کردہ فلوبینڈامائیڈ چار سو اسی بحساب پچاس ملی لٹر فی ایکڑ ہدایت کے مطابق استعمال کریں ۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab