سست تیلہ بہت چھوٹااور سبزرنگ کا ہوتا ہے۔ یہ گچھوں کی شکل میں پودوں کے پتوں خاص طور پر سرے کے پتوں پر نظر آتا ہے۔ سست تیلہ کے جسم سے خارج کردہ لیس دار میٹھے رس کی وجہ سے پتوں پر سیاہ پھپھوند سی لگ جاتی ہے۔ جس سے پتوں کے خوراک بنانے کا عمل شدید متاثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولن (زردانے) کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جس کی وجہ سے چھلیوں میں دانے بننے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔
تدارک
- بیج کو تجویز کردہ کیڑے مار زہر ہدایت کے مطابق لگا کر کاشت کریں۔
- کھیت میں فصل دوست کیٹروں مثلاً کچھوا بھوتڈی کرائسوپرلا اور مکڑیوں کو محفوظ کریں اور کوشش کریں کہ کیڑے مار سپرے کم سے کم ہو۔
- ضرورت کے مطابق تجویز کردہ زہروں کاربوسلفان بیس ای سی بحساب پانچ سو ملی لیٹر فی ایکٹر یا امیڈاکلوپرڈ بیس ایس ایل بحساب دو سو پچاس ملی لیٹر فی ایکٹر یا بائی فینتھرین دس ای سی بحساب دو سو پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ ہدایت کے مطابق سپرے کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab