شناخت کی علامات

 پتوں کا زرد اور مڑ جانا۔  چپکنے والے مادے کا اخراج جو سیاہ پھپھوندی میں بدل جائے۔  پودے کی کمزور نشوونما اور پیداوار میں کمی۔ 

حملے کا وقت

مارچ – جون: ابتدائی حملہ۔ جولائی – ستمبر: شدید حملہ گرم اور مرطوب موسم میں۔  اکتوبر – نومبر: کم ہوتا ہے مگر دیر والی فصلوں پر باقی رہ سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

سفید مکھی سے بچاؤ کیلئے  کھیت کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں ۔ متبادل خوراکی پودوں کو کپاس کے قریب کاشت کرنے سے پرہیز کریں۔ بیج کو تجویز کردہ زہر ہدایت کے مطابق لگا کر کاشت  کریں۔ سفید مکھی کا حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے کی صور ت میں تجویز کردہ زہر  پائیری پیراکسیفن  دس اعشاریہ آٹھ ای سی  بحساب  پانچ سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا    ڈایافینتھیوران   پانچ سو ایس سی بحساب دو سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا  اسیٹامیپرڈ بیس ایس پی بحساب ایک سو پچیس گرام فی ایکڑ یا میٹرائن بحساب پانچ سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا   بپروفیزین   بحساب چھ سو گرام فی ایکڑ یا    فلونیکامیڈ  بحساب اسی گرام فی ایکڑہدایت کے مطابق استعمال کریں۔