شناخت کی علامات
پتوں پر چمکدار دھبے اور کناروں کا مڑنا۔ پتے شکن دار اور خراب شکل کے ہو جاتے ہیں۔ پودے کی کمزور نشوونما، پھل بننے میں کمی۔
حملے کا وقت
اپریل – جون: درجہ حرارت بڑھنے پر ابتدائی حملہ۔ جولائی – ستمبر: گرم اور خشک موسم میں شدید حملہ۔
کیمیائی کنٹرول
تھرپس کے فصل کے شروع میں چھوٹے پودوں پر حملے کی صورت میں پانی لگائیں یا پانی کا سپرے کریں ۔ کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں۔ بیج کو تجویز کردہ زہر ہدایت کے مطابق لگا کر کاشت کریں۔ تھرپس کا حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے کی صور ت میں تجویز کردہ زہر کلورفیناپائر تین سو ساٹھ ایس سی پچھتر ملی لیٹر فی ایکڑ یا ایسیفیٹ ستانوے ڈی ایف تین سو گرام فی ایکڑ یا سپینٹرام ایک سو بیس ملی لیٹر فی ایکٹر ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔










