شناخت کی علامات
پتوں، تنوں اور پھولوں پر سفید روئی نما کیڑوں کے جھنڈ۔ پتے مڑنے، زرد ہونے اور خشک ہونے لگتے ہیں۔ شہد جیسا مادہ خارج ہوتا ہے، جس سے کالے فنگس بنتے ہیں۔ پودا کمزور ہو کر پھل کی پیداوار متاثر کرتا ہے۔
حملے کا وقت
مئی – اکتوبر: گرم اور خشک موسم میں شدید حملہ ہوتا ہے۔
کیمیائی کنٹرول
کھیتوں،کھالوں اور وٹوں کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں۔ پچھلے سال کی گدھیڑی سے متاثرہ کھیتوں اور گرد و نواح کا معائنہ احتیاط سے کریں کیونکہ اس کے بچے بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور محدب عدسے(magnifying glass) کے بغیر نظر نہیں آتے۔ سپرے کے لئے بوم سپر ئیر استعمال نہ کریں۔ کھیت میں گدھیڑی کا حملہ نظر آنے پر تجویز کردہ زہر پروفینوفاس پچاس ای سی آٹھ سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا میتھیڈاتھیان چالیس ای سی تین سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا سائپرمیتھرین +پروفینوفاس چالیس ای سی پانچ سو ملی لیٹر فی ایکڑ ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔




