حملے کی علامات
پتوں کا اوپر کی طرف مڑنا اور رگوں کا موٹا ہونا۔ چھوٹے، کپ کی شکل کے پتے اور پودے کی کمزور نشوونما۔ پتوں کی رگوں کا گہرا ہونا اور نیچے چھوٹے دانے بننا۔ پھول کم آنا اور روئی کی پیداوار میں کمی۔
حملے کا وقت
جون – ستمبر: گرم و مرطوب موسم میں سفید مکھی کے ذریعے وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔
کیمیائی کنٹرول
پتہ مروڑ وائرس کے تدارک کیلئے کپاس کی فصل کے اندر اور باہر میزبان پودوں کا مکمل تدارک کریں۔
باغات،کھالوں اور وٹوں پر موجود جڑی بوٹیاں تلف کریں ۔
وائرس کے خلاف قوت مدافعت والی اقسام کاشت کریں اور فروری کے مہینے میں کپاس کے مڈھوں کو لازماً تلف کریں ۔
اگر وائرس کا حملہ فصل کے آغاز میں ہو تو چھدرائی دیر سے کریں اور متاثرہ پودے تلف کر دیں۔
باغوں کے قریب یا ایسی جگہوں پر جہاں وائرس کے حملہ کا اندیشہ ہو، وہاں نائٹروجن بوائی کے وقت نہ ڈالیں۔
وائرس کے حملے کے آغاز میں اگر کھاد اور پانی کے مناسب استعمال سے پودے کی بڑھوتری کو تیز کر دی جائے تووائرس کے نقصانات کم ہو سکتے ہیں۔
پتہ مروڑ وائرس کی بیماری سفید مکھی کے ذریعے پھیلتی ہے لہذا اس کے انسداد کے لئے مختلف کیڑے مار زہروں کے ساتھ ساتھ حیاتیاتی انسداد کا بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔
