شناخت کی علامات

پتوں کا مڑنا، زرد ہونا اور کناروں کا جلنا (ہوپر برن)۔ پودے کی کمزور نشوونما اور کم پھل لگنا

حملے کا وقت

مارچ – جون: ابتدائی حملہ، جولائی – ستمبر: شدید حملہ (گرم و مرطوب موسم)۔  اکتوبر – نومبر: کم ہوتا ہے مگر دیر سے بوئی فصلوں میں باقی رہ سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

چست تیلے کے حملے سے بچاؤ   کے لیے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔ چست تیلے کی تعداد  معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پرتجویز کردہ زہر فلونیسامڈ  پچاس فیصد ڈبلیو جی اسی گرام فی ایکڑ یا  ڈائانوٹیفورون  بیس فیصد ایس جی سو گرام فی ایکڑ یا نائٹن پیرام دس فیصد اے ایس دو سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا ڈائی میتھوایٹ تین سو پچاس گرام فی ایکٹر ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔