شناخت کی علامات
کلیوں اور پتوں پر چھوٹے بھورے انڈے۔ سبز سے بھورے لاروا جن پر سیاہ لکیریں ہوتی ہیں۔ کلیوں، پھولوں اور ٹینڈوں میں سوراخ۔ شدید حملہ ٹینڈوں کے گرنے کا سبب بنتا ہے۔
حملے کا وقت
جون – اکتوبر (زیادہ شدت اگست – ستمبر میں)۔
کیمیائی کنٹرول
امریکن سنڈی سے بچاؤ کیلئے کپاس کی فصل کا ہفتے میں دو دفعہ معائنہ کریں۔ پودوں کے اوپر والے حصوں پر اچھی طرح سپرے کریں۔ زہروں کو ادل بدل کر سپرے کریں ۔جنسی اور روشنی کے پھندے لگائیں ۔غیر ضروری کھاد اور آبپاشی سے گریز کریں۔ کپاس کی چنائی کے بعد کھیتوں کو پانی لگا کر ہل دیں تا کہ زمین میں موجود اس کے کویوں کو تلف کیا جا سکے۔ بہاریہ فصلات پر اس کے حملے کی صورت میں ٹرائیکو گرامااور کرائی سوپرلا کے کارڈ استعمال کریں تاکہ یہ حملہ کپاس پر منتقل نہ ہو۔ معاشی نقصان کی حد پر تجویزکردہ زہریں ایمامیکٹن بینزوایٹ ایک اعشاریہ نو ای سی دو سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا سپائنیٹورام ایک سو بیس ایس سی ساٹھ ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔ سپرے صرف انڈوں اور پہلی دو حالتوں کی سنڈیوں پر سپرے کریں۔









