شناخت کی علامات
پتوں میں بےترتیب سوراخ یا مکمل کھائے گئے پتے۔ کلیوں، پھولوں اور چھوٹے ٹینڈوں کو نقصان۔ پودوں پر بڑے سبز یا بھورے ٹڈی دل نظر آنا۔
حملے کا وقت
مارچ – جون: ابتدائی انڈے نکلنے کا وقت۔ جولائی – ستمبر: گرم اور خشک موسم میں شدید نقصان۔ اکتوبر – نومبر: حملہ کم ہوتا ہے لیکن باقی رہ سکتا ہے۔
کیمیائی کنٹرول
ٹڈے سے بچاؤ کیلئے کھیت، کھالوں اور وٹوں کو گھاس اور جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں۔ حملہ کی صورت میں فوریٹ پانچ جی بیس کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔

