شناخت کی علامات

پتوں پر پانی بھرے دھبے جو بعد میں بھورے ہو جاتے ہیں۔  پتوں کا زرد اور مرجھا جانا۔  سرخ بھورے کناروں کے ساتھ وی شکل دھبے۔  شدید حملے کی صورت میں پتوں کا جھڑنا۔ 

حملے کا وقت

جون – ستمبر: زیادہ نمی اور بارش میں بیماری تیزی سے پھیلتی ہے۔ 

کیمیائی کنٹرول

 بیماری سے پاک اور تندرست بیج  کو گندھک کے تیزاب سے صاف کرنے کے بعد  کاپرآکسی کلورائیڈ تین گرام فی کلوگرام بیج لگائیں۔

بیماری کی ابتدائی علاما ت ظاہر ہوتے ہی تجویز کردہ زرعی اینٹی بائیوٹک ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔