شناخت کی علامات
پتوں اور تنا پر چھوٹے، نرم جسم والے سبز یا کالے کیڑے۔ پتے مڑ جانا اور زرد پڑنا۔ چپکنے والا مادہ پیدا ہونا۔ کالے پھپھوندی نما دھبے، روشنی جذب کرنے کی صلاحیت کم ہونا۔ پودے کی نشوونما رک جانا اور پھل کم بننا۔
حملے کا وقت
جنوری – اپریل: کم عمر پودوں پر ابتدائی حملہ۔ مئی – اگست: گرم اور مرطوب موسم میں حملہ شدید۔ ستمبر – نومبر: کمی آتی ہے مگر دیر سے بوئی گئی فصل میں موجود رہ سکتا ہے۔
کیمیائی کنٹرول
سست تیلے کے حملے سے بچاؤ کے لیے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔ سست تیلہ کے حملہ کی صور ت میں تجویز کردہ زہر فیپرونل + امیڈاکلوپرڈ اسی فیصد ڈبلیو جی ساٹھ گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ اگر آپ کے کھیت میں مفید کیڑے موجود ہوں تو سپرے کرنے سے گریز کریں۔
