یہ توانائی کے بڑے ذرائع ہیں،کام کرنے کی صلاحیت توانائی کہلاتی ہے۔جسمانی کاموں کیلئے لازمی اور جانوروں کی بنیادی ضرورت ہے۔توانائی کا سب سے سستاطریقہCarbohydrates(شکریات) ہیں۔
Protein(لحمیات)
لحمیات کی قیمت شکریات سے 5سے10گنا زیادہ ہے،روغنیات توانائی کا اہم ذریعہ ہیں جو شکریات اور لحمیات سے 2.25گنا زیادہ تونائی مہیا کرتے ہیں،شکریات (Carbohydrates)60-70 فیصد جانوروں کی خوراک میں ہوتے ہیں،شکریات کا بنیادی کام اوجھڑی میں موجود جرثوموں اور جانور کی توانائی مہیا کر نا ہے،
میگنیشیم
0.044%میگنیشیم جانور کے جسم میں پایا جاتا ہے،اس کا قریبی تعلق کیلشیم اور فاسفورس سے ہے،اس کی کمی سے دورے پڑتے ہیں،0.15%دودھ میں پایا جاتا ہے،جانور ہوش وحواص کھو دیتا ہے،70%میگنیشیم ہڈیوں میں پایا جاتا ہے،میگنیشیم کی کمی سے جانور بے چینی میں تڑپتا ہے اور اس کا جسم اکڑ جاتا ہے۔
کیلشیم
جانور کے جسم میں سب سے زیادہ پایا جانے وال عنصر ہے،دودھ میں0.12%دانتوں میں 90%پایا جانے والا عنصر ہے۔اعصابی تحریک اور پٹھوں کا کام نہ کرنا کیلشیم سے ہوتا ہے اس کی کمی سے بڑھوتری میں کمی،ہڈیوں کی کمزوری،دودھ میں کمی اور سوتک بخار جیسے امراض لاحق ہو جاتے ہیں،جانور کو غنودگی طاری ہو جاتی ہے،فاسفورس جسم کا اہم عنصر ہے،دودھ میں اس کی مقدار0.09%اور80%ہڈیوں میں پایا جاتا ہے،اس کی کمی سے ریکٹس یعنی ہڈیوں کا ٹیڑھا ہوتا اور بڑھوتری میں کمی واقع ہو جاتی ہے،پٹھوں کی کمزوری نظامِ تولید کے مسائل،اس کی کمی سے پیشاب میں خون آنے لگتا ہے،شدید قبض ہو جاتی ہے۔
کوبالٹ
وٹامن B کا اہم حصہ ۔
اوجھڑی میں موجود جرثومے کوبالٹ استعمال کر کے وٹامن B بناتے ہیں،اس کی کمی سے بھوک میں کمی ،خون میں کمی،کھردری جلد،دودھ میں کمی،بے چینی،آنکھوں میں آنسو،جلد تھک جانا، مٹی کھانا ،سبز چارہ نہ کھانا،لاغر اورکمزوری12B 50 سے 100 ملی لٹر خوراک دیں۔
کاپر
کاپر جسم میں آئرن کے ساتھ شامل ہو کر ہیمو گلوبن بناتی ہے،سرخ خلیوں کی پیداوار کو توڑ پھوڑ سے روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،اس کی کمی سے بالوں کا رنگ سیاہ سے بھورا ہو جاتا ہے۔،جانور ہیٹ میں نہیں آتا،لمبی ہڈیاں سوجھ جاتی ہیں،جوڑوں میں درد،نظامِ تولید کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔پیاس نہ لگنا،دودھ کم،کھردری جلد،پچھلی ٹانگین کمزور،جلدی تھکاوٹ اس کی کمی سے ہوتے ہیں۔
آئیو ڈین
پہاڑی علاقوں میں شدد کمی پائی جاتی ہے،موسمِ گرما میں پودوں میں آئیو ڈین کی کمی پائی جاتی ہے،اس کی کمی سے بچے کمزور پیدا ہوتے ہیں،گردن سوجھ جانا،بچے کے جسم پر بال نہ ہونا،بچہ نابینا ہونا،دودھ کم،بچے گرا دینا،بھوک میں کمی،گلہڑ ہونا۔
آئرن
جسم میں آکسیجن کی ترسیل میں اہم کردار
اس کی کمی سےخون کی کمی ،بھوک نہ لگنا،وزن میں کمی،سانس پھول جانا
میگانیز
اس کی کمی سے ٹانگیں ٹیڑھی،جوڑ پھول جاتے ہیں،جانور کمزور ہو جاتا ہے
سیلینیم
بڑھوتری میں کمی،نظامِ تولید میں خرابی،جیر نہ پھینکنا،پٹھوں کے مسائل،اس کا گہرا تعلقVit-Eسے ہے،دونوں خلیوں کو توڑ پھوڑ سے محفوظ رکھتے ہیں۔
زنک
میٹا بولزم میں اہم کردار،بالوں کا گرنا،جوڑوں کی بیماریاں ہیں۔
مندرجہ بالا علامات کی صورت میں محکمہ لائیو سٹاک کا منظور شدہ ونڈا استعمال کریں۔
جانور گردن مروڑ لیتا ہے آنکھیں گھومتی ہیں ،سر مارتا ہے،جھٹکے لگتے ہیں،ٹانگیں مارتا ہے تو یہ ممکنہ طور پر خوراک کی کمی مثلاً گلوکوز،کیلشیم،فاسفورس کاپر آیوڈین،کوبالٹ کی کمی کی علامت ہے۔حاملہ جانوروں کو متوازن خوراک دیں ،بیمار جانور کو نس میں Calcium Vitamin25% Dextreseکا ٹیکہ ماہر امراضِ حیوانات سے لگوائیں۔
جانوروں میں موک یا رک عموماً بدہضمی، گلی سڑی یا پھپھوندی لگی خوراک، زہریلی غذا، بیکٹیریا یا وائرس کے انفیکشن اور اندرونی کیڑوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ درست علاج کے لیے پہلے وجہ معلوم کرنا ضروری ہے، اس مقصد کے لیے جانور کا فضلہ لیبارٹری میں چیک کروائیں۔ اگر اندرونی کیڑے ہوں تو مناسب کرم کُش دوا پلائیں، اور اگر آنتوں میں سوزش یا بیکٹیریا کی انفیکشن ہو تو ماہر ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے اینٹی بائیوٹک استعمال کروائیں۔ بغیر تشخیص کے اینٹی بائیوٹک دینا مناسب نہیں، اس لیے ہمیشہ علاج ماہرِ امراضِ حیوانات کی رہنمائی میں کریں۔
خونی پچش پھپھوندی لگی گلی سڑی خوراک یا اُلی لگے پانی پینے سے ہوتی ہے۔اچھی خوراک دیں۔صاف تازہ پانی دیں،علاج شفا خانہ حیوانات سے کرائیں۔
لیکوڈ پیرافن دودھ میں ملا کر پلوائیں 200mlفی جانور۔
انتڑیوں پر ورم ہےMocusآرہا ہے،علاج شفا خانہ حیوانات سے کرائیں،اینٹی بائیو ٹک ادویات پلوائیں اور لگوائیں،تیل اور دہی ملا کر دیں۔
جسم میں زہریلے مادوں سے پتہ بڑھ جاتا ہے لہذا لیور ٹانک مثلاً (Ing Hepagon)قبض کشا ادویات (Liquid Paraffin)اور پیشاب آور(Diuretics)کے استعمال کے ساتھ اینٹی بائیوٹیک لگوائیں۔علاج شفا خانہ حیوانات سے کروائیں۔نشادر،قلمی شورہ،کالی مرچ،کالی بیری،کڑو اور کالا نمک مناسب مقدار میں وٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے دیں۔
اگر جانور کا معدہ،بائیں کوکھ دو منٹ میں تین بار اُوپر نیچے ہوتی ہےتو معدہ ٹھیک کام کررہا ہے،اگر اس سے کم حرکت کرتی ہے تو پھر معدہ کے ہاضمے کیلئے میٹھا سوڈا ،ٹنکچر کارڈ کو ،سپرٹ،ایتھر سپرٹ کلوروفارم،ٹنکچر جنجر،ٹنکچر جنشن کا مکسچر پلائیں یا سوئف پنیر،میٹھا سوڈا،کالا نمک،اجوائیں،سنڈھ،دار چینی،پُھل گلاب،نشادر،میٹھا سوڈا کُوٹ کر کھلائیں دس سے بیس گرام روزانہ کھلائیں۔
اپھارہ ہونے کی وجوہات
بھیڑ بکریوں میں اپھارہ عموماً بدہضمی، اُلی یا پھپھوندی لگی خوراک، گلی سڑی سبز گھاس، پکی برسیم، روٹیاں، دانے زیادہ مقدار میں کھانے، اچانک خوراک کی تبدیلی، قبض، آلو یا مکئی کا سٹہ کھلانے اور نمی والا چارا صبح سویرے کھلانے سے ہو جاتا ہے۔ اس حالت میں جانور کے بائیں کوکھ میں گیس بھر جاتی ہے، پیٹ سخت ہو جاتا ہے، منہ سے جھاگ آ سکتا ہے اور جانور بے چین ہو جاتا ہے۔
فوری علاج (ایمرجنسی میں کیا کریں)
اپھارہ کی صورت میں سب سے پہلے بائیں کوکھ سے گیس نکالیں۔ اگر ٹروکار کینولا دستیاب ہو تو بہتر ہے، ورنہ سرنج کی سوئی سے احتیاط کے ساتھ ہوا خارج کریں۔ اس کے بعد میٹھا سوڈا (تقریباً 30 گرام) گُڑ یا پانی میں ملا کر پلائیں۔ بھیڑ بکریوں کو ایک چھٹانک سرسوں کا تیل اور بڑے جانوروں کو آدھا کلو سرسوں کا تیل آہستہ آہستہ ڈرنچنگ گن یا سرنج سے پلایا جا سکتا ہے۔ بعض صورتوں میں اچار، دہی، سونف، اجوائن، کالا نمک یا السی کا تیل بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ شدید حالت میں فوری طور پر قریبی شفا خانہ حیوانات سے رجوع کریں۔
اپھارہ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر
اپھارہ سے بچاؤ کے لیے جانوروں کو ہمیشہ پہلے خشک چارا (بھوسہ وغیرہ) کھلائیں، اس کے بعد سبز چارہ دیں۔ نمی والا چارا صبح سویرے نہ کھلائیں بلکہ سورج نکلنے اور شبنم خشک ہونے کے بعد چرائی کروائیں۔ خوراک میں تبدیلی آہستہ آہستہ کریں، گلے سڑے یا ضائع شدہ پھل، آلو، مکئی کے سٹے اور پھپھوندی لگی خوراک سے پرہیز کریں۔ متوازن خوراک دیں اور قبض نہ ہونے دیں۔
اپھارہ،پیشاب کا رکنا،گیس اور پیٹ کا درد
قبض کی وجہ سے اپھارہ ہو جاتا ہے یا سبز گھاس زیادہ کھانے سے بھی اپھارہ ہو جاتا ہے ۔لہذا فوراًبائیں کوکھ سے ہوا نکالیں اور تیل سرسوں اور دہی ملا کر پلوائیں۔
گوندھے ہوئے آٹے سے قبض اور گیس ہو جاتی ہے،سوڈا بائی کارب گُڑ میں ملا کر کھلائیں،میگ سلفاس گُڑ میں ملا کر کھلائیں،علاج شفا خانہ حیوانات سے کرائیں،لیور ٹانک کا ٹیکہ لگوائیں۔
جانوروں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں۔
یہ مسئلہ عموماً ہاضمے کی خرابی، پیٹ کے کیڑوں، دانتوں کے مسائل یا جبڑے کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔
- جانور کے دانت اور منہ کا معائنہ کریں
- پیٹ کے کیڑوں کی دوا پلائیں
- ہاضمے کے لیے سونف، میٹھا سوڈا یا اچار محدود مقدار میں دیا جا سکتا ہے
- ہاضمے اور جگر کے لیے لیور ٹانک یا ہاضمہ بہتر کرنے والی دوا استعمال کریں
- اگر جبڑا کمزور ہو تو مناسب ٹانک لگوائیں
- بھیڑ بکریوں کو ماہر کے مشورے سے ہاضمے کی دوا (مثلاً پلونکس/وایکا) دی جا سکتی ہے
اگر مسئلہ برقرار رہے تو قریبی شفا خانہ حیوانات سے رجوع کریں۔
10گرام قلمی شورہ 10گرام نشادر سوڈا سلی سلاس ملٹھی،نشادر ،قلمی شورہ گڑ میں ملا کر کھلائیں۔
جانور کو زہرباد ہے کالی مرچ اور دیسی گھی دیں،قلمہ شوربہ گُڑ ملا کر دیں،ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور علاج مکمل کرائیں۔
Inj Lassixلگوائیں ڈاکٹر سے مشورہ کریں،قلمی شورہ پانی میں ملا کر دیں۔
I/V 25% Dextroseاور وٹامن اور کیلشیمI/Vماہر ڈاکٹر سے دلوائیں۔
جانوروں میں کمزوری، وزن نہ بڑھنا یا آنکھوں سے پانی آنا عموماً اندرونی و بیرونی کیڑوں، متوازن خوراک کی کمی، منرلز کی قلت اور بعض اوقات خراب ہاضمے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے درج ذیل اقدامات ضروری ہیں:
- اندرونی کیڑوں کیلئے باقاعدگی سے کرم کش ادویات پلائیں
- بیرونی کیڑوں (جوئیں، چیچڑ) کا علاج قریبی شفا خانہ حیوانات سے کروائیں
- متوازن ونڈا، نمک، منرل مکسچر اور مولیس بلاک باقاعدگی سے کھلائیں
- صاف پانی دن میں کئی بار پلائیں
- مکئی، بنولہ، گندم کا چوکر اور ڈی سی پی نمک کے ساتھ خوراک میں شامل کریں
ان اقدامات سے جانور کی صحت بہتر ہوتی ہے، وزن بڑھتا ہے اور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔
فضلہ چیک کروائیں پھیپھڑوں کے کیڑوں کی دوا پلوائیں متوازن خوراک دیں ڈی سی پی اور ٹانک دیں۔
اندرونی کرم ہیں فوراً کرم کش ادویات پلوائیں۔
متوازن خوراک اور دودھ پلائیں،انمول منرل مکسچر اور انمول ونڈہ وٹرنری سہولت سنٹر سے لیکر کھلائیں۔
سوئف اجوائن،پنیر،کالا نمک،میٹھا سوڈا،نشادر قلمی شورہ گڑ میں میں ملا کر مناسب مقدار یا ماہر ڈاکٹر کے مشورہ سے دیں۔
منہ کھر بیماری جراثیمی بیماری ہے جس کی وجہ سے جانور کے منہ کھر اور تھنوں پر چھالے بن جاتے ہیں،جس کیلئے لال دوائی (پوٹاش)پانی میں ملا کر زخم دھوئیں اور بورو گلیسرین منہ میں لگائیں فوراً ویکسین کروائیں نزدیکی شفا خانہ سے رابطہ کریں۔
نظام ہضم کے مسائل سوالات و جواب
8 کلو سبز چارہ فی بھیڑ کھلائیں۔ 400-250 ونڈا گرام روزانہ ونڈا دیں۔
کاپر کی کمی خوراک میں کاپر 1 گرام فی بکری ماہر ڈاکٹر سے دلوائیں
کوبالٹ کی کمی ہے، وٹامن B-12 لگوائیں۔
جانور کو دن میں کئی مرتبہ میٹھا پانی پلائیں، تقریباً روزانہ 8 سے 10 لیٹر پانی فی بھیڑ بکری کی ضرورت ہے۔
کاپر کی کمی ہے خوراک میں مناسب مقدار میں کاپر کھلائیں، انمول منرل مکسچر سہولت سنٹر سے خرید کر کے کھلائیں۔
ہاضمے کیلئے میٹھا سوڈا، سوڈا، سٹامک پوڈر استعمال کریں اور خوراک آہستہ آہستہ بڑھائیں۔
مکئی کا دلیہ بنا کر دیں، بھگو کر نرم کر کے دیں زیادہ مقدار میں نہ دیں۔
سوڈیم کلورائیڈ/خوردنی نمک فراہم کریں۔
جانوروں میں کیلشیم، فاسفورس اور دیگر نمکیات کی کمی یا پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے مٹی کھانے کی عادت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے پیٹ کے کیڑوں کی دوا پلائیں، کیلشیم پاؤڈر، نمک اور منرل مکسچر باقاعدگی سے کھلائیں، اور ضرورت پڑنے پر قریبی شفا خانہ حیوانات سے علاج کروائیں۔
شام کو اسوں کا دلیہ پانی میں بھگودیں صبح پلوائیں،درختوں کے نیچے باندھیںO.R.Sپلائی،وٹامن سی دیں،گلوکوز پانی میں ملا کر دیں۔
پانی کی کمی کی صورت میں جوار کی گھاس زہریلی ہو جاتی ہے، جس سے جانور کانپنے لگتے ہیں اور بعض اوقات مر بھی جاتے ہیں۔ ایسی حالت میں فوراً جانوروں کو کھیت سے نکال لیں، بیمار جانور کو لسی اور گُڑ کا شربت پلائیں، اور فوری طور پر ماہر امراضِ حیوانات سے Atropine کا ٹیکہ لگوائیں۔ آئندہ جوار کے کھیت میں چرائی سے پہلے مناسب آبپاشی یقینی بنائیں اور کم عمر یا سوکھی جوار جانوروں کو نہ چرائیں۔
- خشک سالی اور کم بارش والے علاقوں میں چراگاہیں کم ہو جاتی ہیں اور جانوروں میں بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
- زمین میں کیلشیم اور فاسفورس کی کمی کے باعث جانوروں کی قوتِ مدافعت کم ہو جاتی ہے، جس سے بخار، رک اور دیگر بیماریاں لگ سکتی ہیں۔
- چارے کی کمی پوری کرنے کیلئے خشک چارا، خمیرہ چارا اور متوازن ونڈا باقاعدگی سے استعمال کریں۔
- منرل مکسچر اور نمکیات کا استعمال لازمی کریں تاکہ غذائی کمی پوری ہو سکے۔
- جانوروں کے علاج کیلئے قریبی شفا خانہ حیوانات سے رابطہ کریں، جہاں ادویات عموماً وافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہیں۔
- خشک سالی کے دوران خوراک کا پیشگی بندوبست جانوروں کی صحت کیلئے نہایت ضروری ہے۔
منہ سڑی کیلئے منہ سے تمام کھرنڈ اتار دیں۔علاج شفا خانہ حیوانات سے کرائیں تیل (سرسوں) تارا میرا منہ پر لگائیں۔KMNO(پوٹاش) کے لوشن سے دھوئیں۔
جانوروں کے منہ کے اندر ابان پر ،مسوڑوں پر تالو پر زخم ان بیماریوں میں ہو جاتے ہیں،منہ کھر،پی پی آر وغیرہ منہ میں زخم جو کسی نوکیلی چیز سے ہو جاتا ہے مثلاً گندم اور جو کا پکا سٹہ بھوسہ وغیرہ کھانے سے جانور کھانا پینا بند کر دیتا ہے ،منہ سے جھاگ اور رالیں،منہ پر سوزش وغیرہ علامات ہوتی
