بھیڑ کے دماغ میں مسئلہ ہو جانا یا چکر لگانا علامات: بھیڑ چکر کھاتی ہے یا غیر معمولی رویہ دکھاتی ہے ممکنہ وجہ: دماغ میں پرجیوی (parasite) انفیکشن علاج: انجکشن Invermectin لگوائیں اور ماہر امراض حیوانات سے مشورہ کریں
Dextrosa25% ماہر امراضِ حیوانات سے لگوائیں۔قبض کشا دوائی پلائیں۔
علامات اور وجہ: بکری سارا دن ایک ہی طرف چکر لگاتی رہتی ہے، متوازن خوراک کے باوجود غیر معمولی رویہ ظاہر کرتی ہے۔ یہ عموماً دماغ میں موجود پرجیوی (پارازائٹ) یا کیڑے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ علاج کے لیے ماہر ویٹرنری ڈاکٹر سے مشورہ کر کے Ivermectin کا ٹیکہ لگوائیں تاکہ بکری کی صحت بحال ہو سکے اور رویہ معمول پر آجائے۔
I/V 25% Dextrose اور وٹامن اور کیلشیم I/V ماہر ڈاکٹر سے دلوائیں۔
دودھ پلائیں اور ٹانگوں کی مالش کریں ،جانور کو کھڑا کرنے کیلئے نیچے سے سپورٹ دیں یا جانور کو سپورٹ کے ساتھ کھڑا کردیں۔ادویات قریبی شفا خانہ حیوانات سے حاصل کریں۔
جانور گردن مروڑ لیتا ہے آنکھیں گھومتی ہیں ،سر مارتا ہے،جھٹکے لگتے ہیں،ٹانگیں مارتا ہے تو یہ ممکنہ طور پر خوراک کی کمی مثلاً گلوکوز،کیلشیم،فاسفورس کاپر آیوڈین،کوبالٹ کی کمی کی علامت ہے۔حاملہ جانوروں کو متوازن خوراک دیں ،بیمار جانور کو نس میں Calcium Vitamin25% Dextrese کا ٹیکہ ماہر امراضِ حیوانات سے لگوائیں۔
