ویکسین ہمیشہ بیماری آنے سے پہلے کروائیں،علی الصبح یا شام کو بہترین وقت ہے زیرِ جلد لگائیں،جانور کے وزن کے مطابق لگائیں،ویکسین کی بوتل کو ہلائیں Expiryچیک کر لیں،ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔
ویکسین کا ٹیکہ ماہر ڈاکٹر سے گردن پر لگوائیں کندھے والی ہڈی سے بچا کر لگائیں،سپرٹ کاٹن پر لگا کے اس جگہ پر ٹیکے سے پہلے لگائیں۔
ہر بیماری کیلئے مخصوص حفاظتی تیکے لگائے جاتے ہیں ،جو اس بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتے ہیں یعنی خاص بیماری سے لڑنے کی طاقت دیتے ہیں۔خاص عرصہ کیلئے جیسے منہ کھر گل گھوٹو جراثیمی بیماریوں ہیں ان کیلئے الگ الگ حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں،اگر ویکسین کی مطلوبہ مقدار نہ لگائی جائے یا کولڈ چین جا خیال نہ رکھا جائے تو ویکسین اثر نہین کرتی۔
بھیڑ بکریوں میںCCPV.PPRV.E.T.V GPVاورFMDVکے حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔
پھیپھڑوں کی بیماری نمونیہ کا شکار جانور دشواری سے سانس لیتے ہیں اور مَر جاتے ہیں،متعدی نمونیا کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں،بیمار جانوروں کو اینٹی بائیوٹک 3سے5دن تک لگوائیں۔
گل گھوٹو کے مرض کے خلاف ویکسین دو طرح کی ہوتی ہے،پانی میں حل شدہ اور تیل میں حل شدہ ،یہ ویکسین لمبے عرصے تک بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتی ہے،اس کا پہلا ٹیکہ 4سے6ماہ کی عمر میں پٹھوں کی گہرائی میں دوسرا ٹیکہ تین ماہ بعد لگایا جاسکتا ہے۔ ،یہ ویکسین3سے4ماہ قوتِ مدافعت پیدا کرتی ہے،سال میں دو مرتبہ لگائیں،بارشوں سے قبل لگائیں،مئی،جون اور نومبر دسمبر میں لگائیں۔
اینتھریکس ایک انتہائی خطرناک اور جان لیوا جراثیمی بیماری ہے جو بھیڑ بکریوں میں اچانک موت کا باعث ہوتی ہے۔ یہ بیماری منہ، ناک یا جسم کے مختلف حصوں سے خون بہنے کی صورت میں ظاہر ہو سکتی ہے۔ یہ بیماری مٹی میں موجود جراثیم سے پھیلتی ہے اور انسانوں میں بھی منتقل ہو سکتی ہے، اس لیے فوری تشخیص اور احتیاط نہایت ضروری ہے۔ اس بیماری کے حوالے سے مکمل معلومات اس مضمون میں۔
یہ علامات انٹیروٹاکسایما کی ہیں جو کہ بھیڑ اور بکریوں کی ایک مہلک بیماری ہے جو زیادہ تر اچانک ظاہر ہوتی ہے خصوصاً جب جانور زیادہ غذائیت والی خوراک کھائیں۔ اس بیماری میں جانور کو دست لگ جاتے ہیں، منہ سے جھاگ آتا ہے، دورے پڑتے ہیں اور چند گھنٹوں میں موت واقع ہو سکتی ہے۔ فوری احتیاط اور ویکسینیشن بیماری سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔ مکمل معلومات اس مضمون میں۔
مرض انٹیروٹا کسیما یا انتڑیوں کے زہر کا حفاظتی کورس مندرجہ ذیل طریقے سے کیا جائے۔
| ڈیڑھ ماہ کی عمر | پہلا ٹیکہ |
| اڑھائی ماہ کی عمر | دوسرا ٹیکہ |
| آٹھ ماہ کی عمر | تیسرا ٹیکہ |
اس کے بعد بھیڑ بکریون کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے مئی ،جون اور نومبر میںE.T.Vکے حفاظتی ٹیکے لگواتے رہیں۔
بھیڑ بکریوں میں متعدی امراض کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگانے کا شیڈول کیا ہے؟
| جنوری | انٹیروٹاکیمیا | 3ml | زیرِ جلد |
| فروری | منہ کھر | 2-3ml | زیرِ جلد |
| مارچ | گوٹ پاکس | 1ml | زیرِ جلد |
| اپریل | پی پی آر (کاٹا) | 1ml | زیرِ جلد |
| مئی | پلورونمونیا | 1ml | زیرِ جلد |
| جون/جولائی | انٹرو ٹاکمیا | 30ml | زیرِ جلد |
| اگست | منہ کھر | 2-3ml | زیرِ جلد |
| ستمبر | گوٹ پاکس | 1ml | زیرِ جلد |
| اکتوبر | کاٹا پی پی آر | 1ml | زیرِ جلد |
| نومبر | پلورو نمونیا | 1ml | زیرِ جلد |
| دسمبر | انٹیرو کیمیا | 3ml | زیرِ جلد |
اہم نکات
- یہ ویکسینیں بھیڑ اور بکریوں کی متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے لازمی ہیں۔
- ویکسینیشن کا شیڈول جانور کی عمر، موسمی حالات اور مقامی بیماری کے خطرے کے مطابق طے کیا جاتا ہے۔
- ویکسین لگوانے کے بعد جانوروں کا مشاہدہ کریں اور کسی بھی غیر معمولی رد عمل کی صورت میں فوری ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
- ویکسین لگوانے سے قبل جانور صحت مند اور زہریلے چارہ یا پانی سے پاک ہونا چاہیے۔
