جانوروں کو نزلہ زکام سے بچانے کیلئےملٹھی نشادر،قلمی شورہ کُوٹ کر گُڑ میں ملا کر کھالائیں۔اینٹی بائیوٹک کا ٹیکہ لگوائیں۔
دلیہ اسوں(تارا میرا)،نمک،پانی،شکر،آلو بخارہ،بھیڑوں کا دودھ۔
پھیپھڑوں کے کرموں کے خاتمہ کیلئے دوائی پلوائیں،ملٹھی،نشادر،قلمی شورہ کُوٹ کر کھلائیں۔
فضلہ چیک کروائیں پھیپھڑوں کے کیڑوں کی دوا پلوائیں متوازن خوراک دیں ڈی سی پی اور ٹانک دیں۔
Boric Acid پانی میں ملا کر آنکھیں دھوئیں۔آنکھوں سے اوپر والے بال کتروا دیں ،بیٹنی سول این (Betnesol-N) قطروں کو آنکھوں میں ڈالیں۔علاج شفا خانہ حیوانات سے کرائیں۔
آنکھوں کی سفیدی کیلئے بورک ایسڈ آنکھوں میں ڈالیں،پیٹ کے کیڑوں کی دوائی پلائیں،آنکھوں میں Ciprofloxacin قطروں کو ڈالیں۔
آنکھوں میں زخم یا چوٹ لگنے سے کسی وائرل بیماری کی وجہ سے سفیدی آجاتی ہے،بورک ایسڈ کا محلول آنکھ میں ڈالیں آنکھ کے قطرے صبح دوپہر شام ڈالیں یا Polyfax-Cortisporin آنکھوں کی مرہم لگائیں۔
یہ علامات عموماً بلیوٹنگ (Blue Tongue) نامی وائرل بیماری کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
- یہ بیماری مچھر یا کاٹنے والے کیڑوں سے پھیلتی ہے
- سر اور منہ میں سوجن ہو جاتی ہے
- منہ اور ناک سے پانی یا جھاگ آتا ہے
- منہ میں زخم بن جاتے ہیں
- ٹانگوں میں درد اور لنگڑا پن پیدا ہوتا ہے
- سانس لینے میں دشواری اور ڈائریا ہو سکتا ہے
- شدید صورت میں زبان نیلی پڑ سکتی ہے
ناک اور منہ کے گرد کھردرا پن، بالوں کا جھڑنا اور زمین پر رگڑ لگنا عموماً خارش، انفیکشن یا مکھیوں و کیڑوں کی وجہ سے ہوتا ہے، جس سے زخم بھی بن سکتے ہیں۔
علاج و دیکھ بھال:
- متاثرہ جگہ کو پہلے صاف کریں اور کیڑے احتیاط سے نکال دیں
- گلیسرین یا ویزلین + زنک آکسائیڈ مرہم دن میں 2 بار لگائیں
- سرسوں کے تیل میں تھوڑا سا بورک ایسڈ ملا کر ہلکی تہہ لگائیں
- اگر کیڑے پڑ گئے ہوں تو کاربولک ایسڈ کو سرسوں کے تیل میں ملا کر صرف متاثرہ جگہ پر لگائیں
- باڑے میں صفائی رکھیں اور مکھیوں سے بچاؤ کریں
کرم کش ادویات پلوائیں یا Ivermectin کا ٹیکہ لگوائیں
کان کو ہائیڈروجن پرآکسائیڈ سے صاف کریں،کان میں گلیسرین ڈالیں،علاج شفا خانہ حیوانات سے کرائیں۔
جانوروں میں پیٹ کے کیڑوں اور بیرونی کیڑوں کی وجہ سے پیٹ میں پانی آتا ہے جس کیلئے اندرونی کیڑوں کیلئے دوائی پلائیں اور بیرونی کیڑوں کیلئے علاج شفا خانہ حیوانات سے کرائیں،متوازن خوراک دیں
نمونیہ جراثیمی بیماری ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں سوزش ہو جاتی ہے،اس کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں،بیماری کی صورت میں علاج کروائیں،اینٹی بائیوٹک لگوائیں۔
لمبے کان کو زخمی ہونے سے بچائیں کسی قسم کی چوٹ مثلاً لکڑی وغیرہ مارنے سے پرہیز کریں،کان سے پانی نکال کر اینٹی سیپٹک دوائی لگائیں۔
کان بڑے ہونے کی وجہ سے خاص حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے،کانوں کو کانٹے دار جھاڑیوں سے بچائیں،زخمی کان پر پنک سپرے کروائیں،ڈیٹول سے دھوئیں،پائیوڈین لگائیں۔
تیل اسوں اور بورک ایسڈ ملا کر کانوں پر لگائیں،ڈرموویٹ کریم کانوں پر لگاتے رہیں۔
کانوں کو ہر طرح کی چوٹ،زخم ،رگڑ ،نوکیلی چیزوں سے بچائیں۔
