جانوروں کی خریداری اور ابتدائی عوامل
جانور خریدتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہئے:
- جانور تندرست ہوں اور بہت لاغر نہ ہوں۔
- ایسے جانور جن کا وزن اپنے ہم عمر جانوروں سے زیادہ دکھائی دے، ان کی شرح بڑھوتری نسبتاً بہتر ہوتی ہے۔
- جانور کی اوسط عمر 9 تا 14 ماہ ہو۔ ایسے جانور بیماری کے خلاف کافی قوت مدافعت رکھتے ہیں اور آسانی سے دستیاب بھی ہو جاتے ہیں۔
- بڑھوتری کے لحاظ سے بچھڑے کٹڑوں سے بہتر ثابت ہوئے ہیں اور موسمی حالات سے کم متاثر ہوتے ہیں۔ بچھڑوں کی قیمت خرید کٹڑوں سے زیادہ ہوتی ہے اور یہ بکتے بھی بہتر قیمت پر ہیں۔
- جانوروں کی خرید و فروخت جسمانی وزن کے مطابق ہونی چاہئے کیونکہ اس سے نقصان کا احتمال کم ہوتا ہے۔
نئے جانوروں کے لیے مندجہ ذیل عوامل کیے جائیں
- جانور خرید کر کم از کم 10 دن تک دوسرے جانوروں سے علیحدہ رکھیں تاکہ اگر ان میں کسی بیماری کے اثرات ہوں تو وہ دوسرے جانوروں تک نہ پہنچ سکیں۔
- ان کی شناخت کے لیے کانوں میں Ear Tag یا نمبر لگا دینے چاہئیں۔
- مختلف بیماریوں مثلاً گل گھوٹو، منہ کھر کے لیے حفاظتی ٹیکے بروقت لگائیں اور اندرونی کرموں کے لیے کرم کش دوائی استعمال کرنی چاہئے۔
- فربہ کرنے کے لیے رکھے گئے جانوروں کے لیے ہلکا، صاف اور تازے پانی کی 24 گھنٹے موجودگی بہت ضروری ہے۔
- نئے خریدے گئے جانور چونکہ چارہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں لہٰذا انہیں چارہ سے بتدریج متوازن غذا کی طرف لانا چاہئے۔ 10 سے 15 دن کے بعد جانوروں کو مکمل طور پر راشن پر لایا جا سکتا ہے۔
کٹڑوں، بچھڑوں کے لیے فارم کی تعمیر اور جگہ کا انتخاب
جگہ کا انتخاب کرنا کے لیے درج ذیل عوامل کو مد نظر رکھنا چاہیے
- جگہ ایسی ہو جہاں بارش وغیرہ سے پانی کھڑے ہونے کا احتمال نہ ہو۔
- فارم پر بجلی اور پانی کی سہولیات میسر ہو۔
- اگر فارم برلب سڑک ہو تو زیادہ بہتر ہے۔
سورج کی روشنی
شیڈ کی لمبائی شرقاً غرباً اور چوڑائی شمالاً جنوباً رکھنی چاہئے تاکہ سورج کی زیادہ سے زیادہ روشنی شیڈ میں داخل ہو سکے۔ ایسی جگہ جس کے اردگرد بہت سے درخت ہوں زیادہ موزوں ہے چونکہ اس سے سایہ بھی میسر ہوگا اور سردیوں میں ٹھنڈی ہواؤں سے بچاؤ بھی ہوگا۔
شیڈ کی تعمیر
شیڈ میں موجود جانوروں کے لیے کھلی جگہ (Open Area) چھتے ہوئے (Covered Area) سے دو گنا ہونی چاہیے جبکہ کی چار دیواری 5 سے 6 فٹ اونچی ہونی چاہیے جو اینٹوں یا جالی کی ہو۔ شیڈ کی درمیان سے اونچائی 13.5 فٹ اور دونوں اطراف سے 12 فٹ ہونی چاہیے۔ شیڈ سطح زمین سے کم از کم دو فٹ اونچا بنایا جائے جس کے دونوں اطراف ڈھلوان ہو اور پانی کے اخراج کے لیے نالی کا ہونا ضروری ہے۔ شیڈ کا فرش پختہ اینٹوں کا ہونا چاہے۔ پانی کے لیے ہو دی (Water Trough) احاطہ میں بنائی جائے۔ جانوروں کے پانی پینے کے لیے مناسب جگہ ہونی چاہیے۔ چھت کے لیے کئی قسم کا میٹریل استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے ٹی آئرن اور ایسبسٹاس شیٹ، آر-سی-سی یا بانسوں اور سرکنڈے کی چھت جس پر لپائی ہوئی ہو، استعمال کی جاسکتی ہے۔ دو شیڈز کے درمیان کم از کم 40 فٹ کا فاصلہ ہونا چاہیے۔ 30 کٹوں کے شیڈ کے لیے چھتی ہوئی جگہ 35 فٹ چوڑائی اور 30 فٹ لمبائی موزوں ہوگی۔ اس شیڈ کے درمیان لمبائی کے رخ خوارک کی کھرلی بنائے جائے جس کے دونوں جانب جانور خوارک کھا سکیں۔
- خوراک دینے کی جگہ (Feeding Passage) کی چوڑائی تقریباً 10 فٹ ہونی چاہیے۔
- خوراک ڈالنے کی جگہ (Feeding Manger) چوڑائی میں تقریباً 1.5 فٹ ہونی چاہیے۔
- شیڈ کے اندر جانوروں کے کھڑے ہونے کی جگہ، خوراک ڈالنے کی جگہ سے تقریباً 12 فٹ چوڑائی میں ہونی چاہیے۔ جس کے نچلی طرف گوبر اور پیشاب کی نکاسی کا انتظام ہو۔
- شیڈ کے اندورنی پلرز کی اونچائی تقریباً 13.5 فٹ رکھیں۔
- ہوا کی آمد ورفت کے لیے اندرونی پلر ز کو تقریباً 1.5 فٹ کی اونچائی پر رکھیں۔
- شیڈ کے بیرونی پلرز کی اونچائی تقریباً 12 فٹ رکھیں۔ نیز چھت کو ترشا Arch یا ہموار رکھا جاسکتا ہے۔
- خوراک کی جگہ سے خوراک ڈالنے کی جگہ کی گہرائی تقریباً 1.5 فٹ نیچے ہونی چاہیے۔
- جانوروں اور خوراک کے درمیان 2 انچ ڈائیا میٹر ک GI-Pipe زمین سے تقریباً 3 فٹ اوپر لگائیں۔
- شیڈ کی بیرونی دیوار (Fencing) اور چھتے ہوئے شیڈ (Covered Aera) کے درمیان جانوروں کے لیے تقریباً 40 فٹ چوڑائی کا بغیر چھتا ہوا (Uncovered Area) موجود ہونا چاہیے۔
