نوزائیدہ بچھڑوں، کٹوں، بھیڑ کے بچوں اور بکری کے بچوں میں پتلے یا پانی جیسے دست، جنہیں عام زبان میں سفید دست کہا جاتا ہے، ایک عام مسئلہ ہے جو اکثر پیدائش کے پہلے ہی ہفتے میں چھوٹے جانوروں کی جان لے لیتا ہے۔ یہ مختلف جراثیم/انفیکشن، ناقص صفائی یا خوراک سے متعلق مسائل کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔
پیدائش کے ابتدائی دنوں اور ہفتوں میں بچے زیادہ حساس ہوتے ہیں، خصوصاً وہ جنہیں پیدائش کے فوراً بعد مناسب مقدار میں پہلا دودھ (کھیس/کولوسٹرم/بوہلی) نہ ملے۔
جراثیم؛ اور غیر مناسب خوراک سفید دست کی دو بڑی وجوہات ہیں۔
ای کولی، روٹا وائرس، کورونا وائرس وغیرہ جیسے جراثیم؛ گندی جگہ، آلودہ پانی یا دودھ؛ دودھ پلانے کے برتنوں کی ناقص صفائی نومولود جانوروں میں بیماری پھیلاتی ہے، دوسری طرف دودھ پلانے کے غلط طریقے ؛ جیسے ایک وقت میں بہت زیادہ مقدار میں دودھ پلانا، دودھ پلانے میں بے قاعدگی، پیٹ کے اندر ملپ ہونا؛ خوراک میں کمی بیشی بھی دست کا سبب بن سکتی ہے۔ انہیں انگریزی میں "غذائی دست" (nutritional scours) کہتے ہیں۔
دست کا رنگ دیکھ کر یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکتا کہ بیماری جراثیمی ہے یا خوراک میں کوتاہی کی وجہ سے ہئی ہے۔ تاہم دونوں صورتوں میں پانی اور نمکیات کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) سے جانور کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔
- بار بار پانی جیسے دست
- کمزوری
- دودھ نہ پینا
- آنکھوں کا اندر دھنسنا
- منہ کا خشک ہونا
- کھڑے ہونے میں دشواری
- کٹوڑوں اور بچھڑوں کو پیدائش کے فوراً بعد بوہلی پلائیں۔
- باڑہ، ناف اور تھنوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
- پینے کے لیے صاف پانی اور دودھ مناسب مقدار میں دیں۔
- کیولین پاؤڈر چولوں کی پچھ ملا کر دیں۔
- بیمار بچے کو دوسرے بچوں سے الگ، خشک اور گرم جگہ پر رکھیں۔ صاف پانی اور مناسب نمکیات محلول دیں اور جلد از جلد ویٹرنری ڈاکٹر/عملے سے رابطہ کریں۔
نومولود کٹوں کی نیگہداشت کے حوالے سفارشات یہلں پڑھیں
