جوار، خاص طور پر اس کی نرم اور چھوٹی پھوٹ، بعض حالات میں جانوروں کے لیے زہریلی ہو سکتی ہے۔ ایسی جوار کھانے سے جانور کو سائنائیڈ زہر خورانی ہو سکتی ہے۔ پانی کی کمی کا شکار جوار کی پھوٹ زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ نیز اولوں، پالے یا سردی سے متاثرہ جوار بھی زیادہ زہریلی ہو سکتی ہے۔ بکری اور بھیڑ بھی اس زہر خورانی سے متاثر ہو سکتی ہیں۔

یہ زہر خورانی نہایت خطرناک ہو سکتی ہے اور علامات ظاہر ہونے کے چند گھنٹوں میں جانور کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ اسے فوری طبی توجہ کی ضرورت والی ایمرجنسی سمجھیں۔

متاثرہ جانور میں یہ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

  • منہ اور آنکھوں سے پانی بہنا
  • زبان کا نیلا پڑ جانا
  • زبان نکال کر مشکل سے سانس لینا
  • مروڑ اٹھنا
  • جسم کا کانپنا
  • کانپنا اور دورے پڑنا
  • اگر جوار کھانے کے بعد جانور میں اچانک ایسی علامات ظاہر ہوں تو اسے مزید جوار نہ کھلائیں اور لہسن کوٹ کر تین سے چار بار روزانہ دیں۔

اگر جانور میں یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر مقامی ویٹرنری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ دیر کرنا جانور کی جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

 

  • جوار کی فصل مکمل طور پر بڑھنے (تقریباً ڈیڑھ سے دو فٹ اونچائی) کے بعد ہی جانور کو کھلائیں، تازہ اور چھوٹی پھوٹ ہرگز نہ دیں۔
  • فصل کو پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔
  • ایسی زمین جہاں فاسفورس کی کمی ہو، وہاں نائٹریٹ کھاد کے استعمال سے جوار میں زہریلے مادے کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے زہر خورانی کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے۔