گندم پیداواری مقابلہ برائے سال 2021-2022
شرائط و ضوابط
- 5 یا 5 ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مردو خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
- مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمینداران بھی اہل ہوں گے۔
- مزارعین اورٹھیکیداران بھی دستاویزات کی تفصیل کمیٹی سے تصدیق کرانے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔
- پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے والے آبپاش علاقوں سے گندم کے کاشتکار 5 ایکڑ گندم جبکہ بارانی علاقوں کے گندم کے کاشتکار 2 ایکڑ گندم جس میں کوئی بھی منظور شدہ قسم کا تصدیق شدہ بیج کاشت کیا گیا ہومقابلہ کے لیے پیش کر سکتے ہیں۔
- مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں۔
- درخواست فام متعاقہ اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) اور زراعت آفیسر(توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
- درخواست محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سات www .agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاون لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
- فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔
- درخواستیں اپنی تحصیل کے متعلق اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
- مقابلہ جات ضلع اور صوبائی سے منعقد ہوں گے
- اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز ان کے رشتہ دار اور گریڈ 17 ور اوپر کے سرکاری ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
- وہ ترقی پسند کسان جو ضلع یا ڈویژن لیول کی کمیٹی کے ارکان ہیں وہ بھی اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔