بیج کی خوابیدگی سے مراد غیر مناسب ماحولیاتی حالات کی وجہ سے قدرتی طور پر بیج کے اگاؤ کا رک جانا ہے۔ بیج کی خوابیدگی کی بہت سی وجوہات ہیں جیسا کہ پانی، روشنی، حرارت، گیس، بیج کوٹ اور ہارمونز۔ قدرتی طور پربیج کو مناسب نمی و درجہ حرارت ملنے اور بیج میں گروتھ ہارمونز کے بننے کی وجہ سے خوابیدگی ختم ہو جاتی ہے۔ قدرتی طریقوں کے علاوہ بیج کی خوابیدگی ختم کرنے کیلئے درج ذیل مصنوعی طریقے بھی استعمال کیئے جاتے ہیں:

بیج کو مناسب حرارت، سردی یا روشنی مہیا کرنا۔

بیج کو گرم پانی سے صاف کرنا تاکہ بیج صاف ہوجائیں۔

بیج کو سلفیورک ایسڈ سے صاف کرنا۔

بیج کے کوٹ کو مختلف مشینوں کے ذریعے توڑنا۔

مختلف کیمیکلز کی مدد سے بھی بیج کی خوابیدگی کو ختم کر کے اگاؤ شروع کروانا۔

بیج کو کچھ گھنتوں یا کچھ دنوں کے لئے چالیس سے پچاس ڈگری درجہ حرارت پر انکیوبیشن میں رکھنا۔

بیج کی خوابیدگی کی اہمیت

اسکے ذریعے بیجوں کو ذخیرہ کر کے بعد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بیج کی خوابیدگی صحرا میں موجود پودوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ خوابیدگی کی وجہ سے بیج زمین میں کافی عرصے تک محفوط رہتا ہے اور بہت عرصے تک پودے نکلتے رہتے ہیں۔