مطابق حکومت پنجاب کپاس میں گلابی سنڈی کے کنٹرول کے لیے پنجاب کی چوون (54) تحصیلوں کے شتکاروں کو گوسیپلور (بی پی روپس) پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ تا کہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس مقصد کے لیے کپاس کے علاقوں میں گوسیپلور(روپس) کے نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے۔ اس ضمن میں کپاس کے مرکزی و ثانوی علاقہ جات ملتان، بہاولپور، ڈی جی خاں ، ساہیوال، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنوں کی تمام 54 تحصیلوں میں 150 ایکٹر تک آ بپاش زرعی اراضی کے مالک مردوخواتین اکیلے یا گروپس کی شکل میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
شرائط
گوسیپلور( بی پی روپس ) کاشتکار ( پری کوالیفائیڈ فرم) سے خود خریدیں گے۔ جس پر حکومت فی ایکٹر 1000 روپے سبسڈی دے گی ۔ 60 فیصد سبسڈی گوسیپلور( بی پی روپس ) خرید تے وقت دی جاۓ گی اور بقیہ 40 فیصد کپاس کے اختتامی موقع پر دی جائے گی ۔
ہر درخواست دہندہ کا ریکارڈ تحصیل کی سطح پر متعلقہ دفتر اسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت (توسیع ) میں درج ہوگا۔
تحصیل، ضلع اور صوبائی سطح کی کمیٹیاں اس پروگرام کی نگرانی کریں گی۔
ضلع کمیٹی مکمل تصدیق کے بعد گوسیپلور( بی پی روپس) کے لیے اہل کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی کی فہرست میں شامل کرے گی اور قرعہ اندازی مقررہ تاریخ اور وقت پر کرنے کی پابند ہوگی۔
محکمہ زراعت اور محکمہ مال کے ملازمین اس سکیم میں حصہ لینے کے اہل نہ ہونگے۔
کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) یا اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( پیسٹ وارننگ ) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
دراخوست فارم محکمہ زراعت (توسیع) کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔
کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( توسیع ) کے دفتر میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں۔
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2022 ہے۔
مزید معلومات کیلئے خواہشمند کاشتکار دفتری اوقات میں فون نمبر 99201148-042 اور 99201277-061 پر رابطہ کر سکتے ہیں