ڈرینچنگ ایک ایساعمل ہے جس میں پودے کی بنیاد پر براہ راست مختلف زرعی ادویات کو شامل کیا جاتا ہے۔ یہ کسانوں کے لیے متاثرہ درختوں اور پودوں پر کیڑے مار دوا لگانے کا ایک مفید طریقہ ہے۔اس طریقے میں ادویات یا کھاد کو پودے کی جڑوں پر تنے یا تنے کے قریب ڈالا جاتا ہےاور کیمیکل دوسرے پودوں تک نہیں جاتا۔ ڈرینچنگ کے لیے سب سے پہلے کیڑوں کی صحیح شناخت کریں اور مناسب مصنوعات کا انتخاب کریں۔  حفاظتی تدابیر کو سمجھنے اور علاج کے وقت کا تعین کرنے کے لیے مصنوعات کے اوپر دی گئی ھدایات پڑھیں۔