پانی زراعت کی بنیادی ضرورت ہے۔ بارانی علاقوں میں فصلوں کی کاشت کا تمام تر دارومدار بارش کے پانی پر ہوتا ہے۔ ان علاقوں میں فصلوں کی کامیاب کاشت اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لئےبارشوں کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانا اور صحیح طریقہ سے استعمال کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے