آرگینک فارمنگ یا نامیاتی کاشتکاری میں فصلیں مصنوعی کھاد اور ادویات استعمال کئے بغیر نامیاتی اشیاء اور قدرتی طریقوں سے اگائی جاتی ہیں۔ اس طریقہ میں زمین کی زرخیزی اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے صرف نامیاتی اشیاء جیسا کہ فصلوں کا ہیر پھیر، سبز کھاد، گوبرکی کھاد ،کیڑوں کا  حیاتیاتی طریقہ انسداد، نمکیات اور راک مادے استعمال ہوتے ہیں۔