سبزیوں یا پھلوں کی ڈی ہائیڈریشن (پانی کو کم کرنا یا ختم کرنا) ایک ایسا عمل ہے جس میں ذائقہ کو برقرار رکھتے ہوئے پانی کو بخارات کی صورت میں نکالا جاتا ہے۔ اس سے سبزیوں یا پھلوں کی استعمال کی مدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ پانی کوسبزیوں اور پھلوں سے گرم ہوا کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ جس سے انزائمز اور بیکٹیریا کی افزائش رک جاتی ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کا وزن کم ہو جاتا ہے اور محفوظ کرنے اوردوسری جگہ لے جانے کے لئے کم جگہ چاہئے ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ اس سے پیکنگ، محفوظ کرنے اور دوسری جگہ لے جانے کی لاگت میں بھی کمی آتی ہے۔
ڈی ہائیڈریشن کا طریقہ
ڈی ہائیڈریشن پھلوں اورسبزیوں کو محفوظ کرنے کی قدیم ترین اقسام میں سے ہے۔ پہلے پھلوں اور سبزیوں کو دھوپ میں خشک کیا جاتا تھا۔ لیکن اب پھلوں اور سبزیوں خشک کرنے کے بہت سے طریقے دستیاب ہیں اور بہترین طریقہ کا انتخاب معیار ، مصنوعات کی خصوصیات اور اقتصادی عوامل کے مطابق کیا جاتا ہے۔ پانی خشک کرنے کے تین طریقے ہیں:
سورج سے ڈی ہائیڈریشن
کرنا سورج کا استعمال مصنوعات سے نمی کو ختم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ سورج سےپانی خشک کرنے کا استعمال پھلوں جیسے انگور، کھجور، انجیر، خوبانی اور ناشپاتی کو خشک کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ پھلوں کو خشک کرنے کے لئے زمین، ریک، ٹرے، یا چھتوں پر پھیلایا جاتا ہے۔
ماحولیاتی ڈی ہائیڈریشن
ماحولیاتی ڈی ہائیڈریشن میں گرم ہوا کے ذریعے پھلوں اورسبزیوں کو خشک کیا جاتا ہے۔ ہوا کی گردش کو کنٹرول کرنے کے لیے متعدد آلات استعمال کیے جاتے ہیں۔ ماحولیاتی ڈی ہائیڈریشن عموماً دو قسم کی ہوتی ہے ساکن اور متحرک۔ ساکن عمل میں بھٹے، ٹاور (یا اسٹیک) اور کیبنٹ ڈرائر استعمال ہوتے ہیں۔ متحرک عمل میں سرنگ، مسلسل بیلٹ، بیلٹ ٹرف، فلیوڈائزڈ بیڈ، ایکسپلوزن پفنگ، فوم میٹ، سپرے، ڈرم اور مائکروویو سے گرم ہونے والے ڈرائر شامل ہیں۔ ٹنل ڈرائر سب سے زیادہ لچکدار، اچھی طرح سے منظم، اور بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والا ڈی ہائیڈریشن کا نظام ہے۔
ویکیوم ڈی ہائیڈریشن
ویکیوم ڈی ہائیڈریشن ہوا کے کم دباؤ پر کی جاتی ہے اور اس میں ویکیوم شیلف، ویکیوم ڈرم، ویکیوم بیلٹ اور فریز ڈرائر شامل ہوتے ہیں۔ ویکیوم ڈرائر کی تنصیب اور آپریٹنگ کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے اس عمل کو خام مال کو خشک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جسکو آکسیڈیشن کی وجہ سے خراب ہو نے کا خدشہ ہوتا ہے۔