جنتر میں قدرتی طور پر جڑی بوٹیوں سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔ لیکن نہری علاقوں کی فصل میں اٹ سٹ، سوانکی، مدھانہ، تاندلہ وغیرہ نقصان پہنچاتی ہیں۔
جنتر اگاؤ سے پہلے تدارک
جنتر میں جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے ایک ہزار ملی لیٹر پینڈی میتھالین چار سو پچپن ایس سی سپرے کریں۔ اگر جنتر وتر زمین میں کاشت کی گئی ہے تو کاشت کے فوراً بعد سپرے کریں۔ جبکہ خشک کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں پانی لگانے کے بعد وتر حالت میں سپرے کریں۔
جنتر اگاؤ کے بعد تدارک
جنتر میں اٹ سٹ کے خاتمہ کیلئے ایک ہزار ملی لیٹر پینڈی میتھالین سپرے کریں۔ سپرے اگاؤ کے بعد دو تا تین ہفتے کے اندر وتر حالت میں کریں۔ اگر جنتر میں گھاس خاندان کی جڑی بوٹیاں لمب گھاس، مدھانہ، سوانکی وغیرہ ہیں تو کویزلوفوپ-پی-ایتھائل پندرہ ای سی دو سو پچاس ملی لیٹر سو لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔
Reference
http://www.agripunjab.gov.pk
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"