جنتر کیڑے
جنتر پر اگاؤ کے پہلے مہینہ میں تیلے جبکہ جولائی اور اگست میں لشکری سنڈی کے حملہ کا خطرہ ہوتا ہے۔ شدید حملہ کی صورت میں فصل ختم ہو جاتی ہے۔
جنترکیڑے تدارک
جنتر میں تیلہ سے بچاؤ کے لیئے اگاؤ کے بعد تین ہفتے کے اندر امیڈاکلوپرڈ بیس ایس ایل دو سو پچاس ملی لٹر سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔ بجکہ لشکری سنڈی سے بچاؤ کے لیئے لیوفینوران پانچ ای سی دوسو ملی لٹر سپرے کریں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ زہر سپرے کرنے کے تین سے چار دن بعد تک جنتر چارے کے طور پر استعمال نہ کریں۔
Reference
http://www.agripunjab.gov.pk
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"