جنتر آبپاشی کا پلان
وتر والی زمین میں بوائی کے اٹھارہ تا بائیس دن کے بعد پہلا پانی موسم کی مناسبت سے لگائیں۔ بارش کی صورت میں پانی نہ دیں۔
جنتر کھادوں کا پلان
جنتر کی کاشت کیلئے اوسط زرخینر زمین میں بوائی کے وقت نو کلوگرام نائٹروجن، بیس کلو گرام فاسفورس فی ایکڑ کی سفارش کی جاتی ہے۔ کھاد کی یہ مقدار ایک بوری ڈی-اے-پی سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ پہلے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا ڈالنے سے بھی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔
جنتر سبز کھاد و موزوں فصل
جنتر کے تنے اور جڑیں سخت ہونے سے پہلے دبانا ضروری ہوتا ہے۔ اس لیئے ساٹھ تا ستر دن کے بعد جب فصل پر ابتدائی پھول ظاہر ہونے لگ تو اس وقت جنتر کو روٹا ویٹر کی مدد سے زمین میں ملا دیا جاتا ہے۔ اس وقت سبز مادہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اگر بارش ہو جائے تو فصل جلدی گل سڑ جاتی ہے۔ ورنہ جلدی گلاؤ کے لیئے آبپاشی کے ساتھ پندرہ کلوگرام یوریا کھاد ڈالیں ۔
اگر جنتر کے بعد مونجی کاشت کرنی ہو تو جنتر اپریل میں کاشت کرکے جون میں زمین میں دبا دیں۔ پھر جولائی میں مونجی کاشت کریں۔ اسی طرح اگر ستمبر میں کماد یا اکتوبر میں آلو کاشت کرنا ہو تو مئی جون میں جنتر کاشت کریں اور اگست میں زمین میں دبا دیں ۔
Reference
http://www.agripunjab.gov.pk
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht