روڈز گراس آبپاشی کا پلان
روڈز گراس کو بوائی کے تین ہفتے کے بعد پہلا پانی دیا جاتا ہے۔ باقی پانی موسم کے مطابق دیا جاتا ہے۔ روڈز گراس کی فصل کو کم از کم دس پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ فصل پانی کی کمی بھی برداشت کر لیتی ہے۔
روڈز گراس کھاد کا پلان
درمیانی زرخیز زمین میں روڈز گرس کیلئے بیس کلو گرام نائٹروجن،تیئس کلو گرام فاسفورس اور پچیس کلو گرام پوٹاش فی ایکڑ کی ضرورت ہوتی ہے۔ نامیاتی مرکبات کی یہ مقدار ایک بوری ڈی-اے-پی+ایک بوری ایس-او-پی+ آدھی بوری یوریا سے پوری کی جاسکتی ہے۔ یہ تمام کھادیں بوائی کے وقت ڈالی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہر کٹائی کے بعد فی ایکڑ ایک بوری یوریا ڈالنی چاہیئے۔اگر ہلکی گوڈی کے بعد کھاد ڈالی جاٰئے تو فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔
اگر فصل ایک سال سے زیادہ کیلئے کاشت کی گئی ہے تا ہر چھ ماہ بعد ایک بوری نائٹروفاس یا ایک بوری این پی کے 18:23:8 آبپاشی سے پہلے ڈالیں۔
Reference
http://www.agripunjab.gov.pk
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"