نئی کاشہ ماٹ گراس میں ڈیلا، سوانکی، اٹ سٹ اور چولائی اگ سکتی ہیں۔ موڈھی فصل میں کھبل زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔ جڑی بوٹیوں سے بچنے کے لئے، قلمیں لگانے کے دو تین دن بعد ایس-میٹولاکلور نو سو ساٹھ ای سی آٹھ سو ملی لیٹر سو لیٹر پانی میں ملاکر قطاروں میں سپرے کریں۔ اگر بجائی کےوقت سپرے نہیں کیا تو ایک ماہ بعد ٹوپرامیزون + ایڑازین تیتس اعشاریہ چھ ایس سی سپرے کریں۔ اگر فصل میں ڈیلا اگ آئے تو ہالوسلفیوران پچھتر ڈبلیو ڈی جی بیس گرام یا ایتھوکسی سلفیوران ساٹھ ڈبلیو جی بیس گرام سو لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کریں۔ پرانی ماٹ گراس فصل کو کھبل سے بچانے کے لئے کٹائی کے بعد وتر حالت میں پیراکوایٹ بیس ایس ایل ہزار ملی لیٹر یا گلائفوسیٹ اڑتالیس ایس ایل دو ہزار ملی لیٹر سو لیٹر پانی میں ملاکر سپرے کریں۔
Reference
http://www.agripunjab.gov.pk
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"