ماٹ گراس آبپاشی پلان
ماٹ گراس کو پہلا پانی بوائی کے فوراً بعد لگایا جاتا ہے۔ اس کے بعد بوقت ضرورت پانی لگانا چاہیئے۔ مئی، جون اور جولائی میں بھرپور پانی دیں۔
ماٹ گراس کھاد پلان
ماٹ گراس کی بوائی سے ایک ماہ پہلے کھیت میں چار سے پانچ ٹرالی گوبر کی کھاد فی ایکڑ ڈالیں۔ اوسط زرخینر زمین میں بوائی کے وقت بیس کلوگرام نائٹروجن، تیئس کلو گرام فاسفورس اور پچیس کلو گرام پوٹاش فی ایکڑ کی سفارش کی جاتی ہے۔ کھاد کی یہ مقدار ایک بوری ڈی-اے-پی پلس ایک بوری ایس-او-پی پلس آدھی بوری یوریا سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس کےعلاوہ ہرکٹائی کے بعد قطاروں میں ہل چلا کر ایک بوری یوریا ڈالنے سے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ مزید علاوہ یوریا اور پوٹاش والی کھادیں ملا کر ڈالیں سے بھی پیداواری نتائج بہتر ہوتے ہیں۔
Reference
http://www.agripunjab.gov.pk
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"