کپاس کی چنائی

کپاس کے اعلی معیار  کا  دارومدار زیادہ  تر  اس کی چنائی پر منحصر ہے - کپاس کے ساتھ سانگلی پتی وغیرہ کی آمیزش سے اس کی کوالٹی پر بہت بر اثر پڑتاہے اور جیننگ میں کئی دشواریوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے  اور ایسی کپاس کی روئی کی پوری قیمت بھی  نہیں ملتی۔  کپاس کی چنائی اس وقت شروع کریں جب کھیت میں تقریناً پچاس فصد ٹینڈے کھل چکے ہوں اور صرف اچھی طرح کھلے ہوئے ٹینڈوں کی چنائی کریں۔چنا ئی دن کے دس بجے شروع کریں تاکہ شبنم سوکھ چکی ہو اور کپاس گیلی نہ ہو - چنائ شام چار بجے تک بند کردیں- چنائی پودے کے نچلے ٹینڈوں سے شروع کرنی چاہیئے  تا کہ اس میں پتی ملنے کا امکان کم ہو ۔ اگر بارش کا امکان  ہو تو چنائی ہرگز  نہ کریں  اور  بارش کے بعد چنائی اس وقت تک شروع نہ کریں جب تک کھلی ہوئی کپاس خشک نہ ہو ۔