امریکن سنڈی کے پروانے کے گلے پر بھورے سرمئی رنگ کا اور درمیانی حصے پر ایک سیاہ رنگ کا دھبہ ہوتا ہے۔ سنڈیوں کا رنگ شروع میں ہلکا سبز یا بھورا اور سر کالا ہوتا ہے۔ برسیم کی فصل میں سنڈیاں پتوں کو کھا کر نقصان کرتی ہیں۔ بیج اور چارے والی دونوں فصلیں متاثر ہوتی ہیں۔
برسیم کی چارے والی فصل پر سپرے نہیں کیا جاتا اشد ضرورت ہو تو چارہ کاٹ کر سپائینو سیڈ چالیس یا سپائنیٹورام بحساب اسی ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کیا جاتا ہے۔
اگر ابتدائی مرحلے میں سنڈی کی پہچان کر لی جاۓ تو چارہ کاٹ کر فلوبینڈامائڈ اڑھتالیس ایس سی پچیس ملی لیٹر یا لیوفینوران پچاس ای سی دو سو ملی لیٹر بھی استعمال کی جاتی ہے
Reference
http://www.agripunjab.gov.pk/
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"
پاک ایگری مارکیٹ زراعت سے منسلک افراد کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں زرعی معلومات فصلوں اور علاقوں کے حساب سے جبکہ زرعی مصنوعات کی خرید و فروخت اور زرعی مداخلات کی خرید کیلئے دُوکانوں کے رابطہ نمبر تحصیل کی سطح پر مرتب کئے گئے ہیں۔